چنئی پانی بحران : ٹرین سے پانی تو پہنچا لیکن سیاستدانوں کے افتتاح کے چکر میں اب بھی پیاسے ہیں لوگ

چنئی کیلئے پانی جمعہ کو پہنچ گیا ، لیکن یہاں کے لوگوں کو ابھی بھی اس کا انتظار ہے ، کیونکہ سیاستدانوں کے ذریعہ افتتاح کے بعد ہی گھروں میں پانی پہنچایا جائے گا ۔

Jul 12, 2019 08:02 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 11:59 AM IST
چنئی پانی بحران : ٹرین سے پانی تو پہنچا لیکن سیاستدانوں کے افتتاح کے چکر میں اب بھی پیاسے ہیں لوگ

چنئی پانی بحران : ٹرین سے پانی تو پہنچا لیکن سیاستدانوں کے افتتاح کے چکر میں اب پیاسے ہیں لوگ

چنئی کیلئے پانی جمعہ کو پہنچ گیا ، لیکن یہاں کے لوگوں کو ابھی بھی اس کا انتظار ہے ، کیونکہ سیاستدانوں کے ذریعہ افتتاح کے بعد ہی گھروں میں پانی پہنچایا جائے گا ۔ 50 ٹینک ویگن ( بی ٹی پی ایم ) والی ٹرین ، ہر ایک میں 50000 لیٹر پانی کے ساتھ ، صبح 11 بج کر 25 منٹ پر جولار پیٹئی سے روانہ ہوئی ۔ تمل ناڈو کے ویلور ضلع میں واقع جولار پٹئی چنئی سے 217 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے ۔

ٹرین جمعرات کو پہنچنے والی تھی ، لیکن والو میں ریساو کی وجہ سے تاخیر ہوئی ۔ چنئی میں جاری بحران سے نمٹنے کیلئے ایسی دو ٹرینوں کو ایک دن میں 11 ملین لیٹر پانی پہنچانے کیلئے لگایا گیا ہے ۔

Loading...

ویلور کے جولار پیٹئی سے ٹینکر سے 500 ملی میٹر کی پائپ لائن کے توسط سے ریل ویگن کو تقریبا 3.2 کلو میٹر کی دور سے پانی پہنچایا جاتا ہے ۔ یہ ٹرین چنئی کے جولار پیٹئی سے ولواوکم تک جاتی ہے ۔ ولوا وکم اسٹیشن پر ریل ویگنوں سے پانی جمع کرنے کیلئے پٹریوں کے درمیان 400 ملی میٹر کی پائپ لائن بچھائی گئی ہے ۔

پھر پانی کو ایک لائن کے توسط سے کلپک تک لے جایا جائے گا ۔ پوزل جھیل سے کلپک تک پانی کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے کئی سال پہلے یہ لائن بنائی گئی تھی ۔ چونکہ پوزل جھیل خشک ہوگئی ہے تو اب ریل ویگن سے کلپک تک پانی لے جانے کیلئے اس لائن کا استعمال کیا جائے گا جو تقریبا 3 کلو میٹر طویل ہے ۔

ہر واٹر ٹرین ایک دن میں 2.5 ملین لیٹر پانی کی سپلائی کرے گا ۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ شہر میں پانی پہنچانے کیلئے ہر دن کم سے کم 11 ملین لیٹر پانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹرینوں کی چار مرتبہ آمد ورفت کرائی جائے گی ۔

خیال رہے کہ چنئی گزشتہ چار ماہ سے پانی کے سنگین بحران سے دوچار ہے ۔ جنوبی مہانگر کو کم سے کم 200 ملین لیٹر پانی کی یومیہ کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Loading...