تریپورہ اسمبلی انتخابات میں 74 فیصد ووٹنگ ، 292 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند– News18 Urdu

تریپورہ اسمبلی انتخابات میں 74 فیصد ووٹنگ ، 292 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند

تریپورہ کی 59 رکنی اسمبلی کے لئے آج ہونے والے انتخابات میں 74 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق استعمال کیا۔

Feb 18, 2018 09:04 PM IST | Updated on: Feb 18, 2018 09:04 PM IST

نئی دہلی: تریپورہ کی 59 رکنی اسمبلی کے لئے آج ہونے والے انتخابات میں 74 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن نے آج یہاں بتایا کہ 59 سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے 3174 انتخابی مراکز پر ووٹنگ پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچ گئی۔ ریاست بھرمیں پولنگ صبح سات بجے شروع ہوکر شام چار بجے ختم ہو ئی۔ اس دوران 74 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ریاست کی چريلم اسمبلی سیٹ پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے امیدوار رامیندر نارائن دیب ورما کی گزشتہ دنوں موت ہوجانے کی وجہ سے ووٹنگ نہیں ہوئی اور اب اس سیٹ پر آئندہ 12 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا تناسب مزید کچھ بڑھ سکتا ہے، کیونکہ ووٹنگ ختم ہونے کے متعینہ وقت (چار بجے) تک کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی قطار یں دیکھی گئی ہیں۔

تریپورہ اسمبلی انتخابات میں 74 فیصد ووٹنگ ، 292 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند

ریاست کی 59 سیٹوں کے لئے کل 292 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جن میں 20 خواتین امیدوار بھی ہیں۔ پرامن پولنگ کے لئے 29 ہزار 700 سکیورٹی عملہ تعینات کئے گئے تھے۔پولنگ میں 31 ہزار 402 اہلکار لگائے گئے تھے۔ سی پی ایم 57 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، جبکہ دیگر لیفٹ پارٹیاں آر ایس پی، فارورڈ بلاک اور سی پی آئی نے ایک ایک نشست پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی 59 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ووٹوں کی گنتی تین مارچ کو ہوگی۔