جیت میں شامل ہر پارٹی کے لیڈر کو وزیر بنانے کا امت شاہ کا وعدہ– News18 Urdu

جیت میں شامل ہر پارٹی کے لیڈر کو وزیر بنانے کا امت شاہ کا وعدہ

تریپورہ انتخابات میں زیادہ ووٹوں سے جیتنے کے بعد بی جے پی صدر امت شاہ نے پارٹی لیڈران اور پارٹی کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیت میں شامل ہر پارٹی کے ممبر کو وزیر بنائیں گے۔

Mar 03, 2018 07:46 PM IST | Updated on: Mar 03, 2018 07:54 PM IST

تریپورہ۔تریپورہ انتخابات میں زیادہ ووٹوں سے جیتنے کے بعد بی جے پی صدر امت شاہ نے پارٹی لیڈران اور پارٹی کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیت میں شامل ہر پارٹی کے ممبر کو وزیر بنائیں گے۔تری پورہ میں ہوئی جیت کافی اہمیت رکھتی ہے۔تری پورہ میں شاندار جیت نے ثابت کر دیا ہیکہ بی جے پی کا مینڈیٹ کتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایاجاسکتا ہیکہ 25سال سے اقتدار پر قابض لیفٹ حکومت کو بھی اقتدار سے ہٹنا پڑا۔

جیت میں شامل ہر پارٹی کے لیڈر کو وزیر بنانے کا امت شاہ کا وعدہ

(TV GRAB)

تریپورہ کی جیت سے خوش بی جے پی صدرامت شاہ نے کہا میگھالیہ کے اندر ہمارئ ساتھیوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔اب کرناٹک میں ہم مکملتیاری سے جا رہے ہیں۔تریپورہ کی جیت اپنے آپ میں تاریخی ہے۔ملک کے عوام بی جے پی کو پسند کر رہے ہیں۔لیفٹ کہیں بھی رائٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح سے ان تینوں ریاستوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا  ہے اس سے صاف ہو جاتا ہیکہ بی جے پی کو عوام پسند کر رہی ہے۔پی ایم مودی کے کام کو پورے ملک میں پسند کیا جا رہا ہے۔

Loading...