بی جے پی نے بایاں محاذ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ، کانگریس کا صفایا– News18 Urdu

بی جے پی نے بایاں محاذ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ، کانگریس کا صفایا

تری پورہ میں گزشتہ اسمبلی انتخابات تک اپنا کھاتہ بھی نہیں کھولنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس مرتبہ اپنی شاندار کارکردگی سے بایاں محاذ کے ڈھائی دہائی پرانے قلعہ کو توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔

Mar 03, 2018 09:38 PM IST | Updated on: Mar 03, 2018 09:39 PM IST

اگرتلا۔ تری پورہ میں گزشتہ اسمبلی انتخابات تک اپنا کھاتہ بھی نہیں کھولنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس مرتبہ اپنی شاندار کارکردگی سے بایاں محاذ کے ڈھائی دہائی پرانے قلعہ کو توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔ساٹھ رکنی اسمبلی کی 59 سیٹوں پر انتخاب ہوئے تھے جن میں بی جے پی نے اس مرتبہ اپنے دم پر 34 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کر لی اور ایک سیٹ پر وہ آگے چل رہی ہے۔

اس الیکشن میں اس کی معاون انڈیجنس پیپلز فرنٹ آف تری پورہ (آئی پی ایف ٹی) کو آٹھ سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ اس طرح بی جے پی اتحاد کو اسمبلی میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

بی جے پی نے بایاں محاذ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ، کانگریس کا صفایا

بی جے پی نے اپنی شاندار کارکردگی سے بایاں محاذ کے ڈھائی دہائی پرانے قلعہ کو توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔

Loading...

بی جے پی کی اس جیت سے ریاست میں 25 سال سے چلی آرہی مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔گزشتہ انتخابات میں 50 کے آس پاس سیٹیں جیتنے والا بایاں محاذ اس وقت 16 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گیا ہے۔ اس نے 13 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور تین پر اس کے امیدوار آگے ہیں۔ مغربی بنگال کے بعد اس کا ایک اور گڑھ منہدم ہو گیا ہے۔ بائیں محاذ کی اب صرف کیرالہ میں حکومت رہ گئی ہے۔

تریپورہ میں صفر سے چوٹی تک بی جے پی کے سفر سے سب سے بڑا نقصان کانگریس کو ہوا ہے۔ اس وقت وہ ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی جبکہ گزشتہ انتخابات میں اسے 10 سیٹیں ملی تھیں۔

Loading...