شادی کے گھرمیں ماتم : ٹرک کی زد میں آنے سے 8 باراتیوں کی موت۔5 زخمی– News18 Urdu

شادی کے گھرمیں ماتم : ٹرک کی زد میں آنے سے 8 باراتیوں کی موت۔5 زخمی

Jul 11, 2019 09:31 AM IST | Updated on: Jul 11, 2019 09:37 AM IST

بہار میں ضلع لکھی سرائے کے هلسي تھانہ علاقہ کے هلسي بلاک کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے جھوپنڑی میں بیٹھے متعداد افراد کو کچل دیا جس میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔اس  افسوسناک  حادثہ کے بعد پورے علاقے میں غم کی لہردیکھی جارہی ہے  اور مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہارکررہے ہیں۔ وہیں ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ هلسي بلاک کے رہنے والے دکھی مانجھی کی بیٹی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے بارات ضلع کے شہر تھانہ علاقہ کے گڑھی وشن پور سے آئی ہوئی تھی۔ باراتي اور لڑکی والوں کے کچھ لوگ کھانا کھانے جارہے تھے جبکہ بارات میں شامل دیگر لوگ سڑک کےکنارے بنی جھونپڑی میں بیٹھے تھے۔ اسی دوران ایک تیزرفتار ٹرک نے 13 افراد کو کچل دیا جس میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

شادی کے گھرمیں ماتم : ٹرک کی زد میں آنے سے 8 باراتیوں کی موت۔5 زخمی

شادی کے گھرمیں ماتم : ٹرک کی زد میں آنے سے 8 باراتیوں کی موت۔5 زخمی۔(تصویر:نیوز18)۔

Loading...

ذرائع نے بتایا کہ لوگوں کو کچلنے کے بعد ٹرک 11 ہزار وولٹ کے بجلی کے تین کھمبوں میں ٹکرمارکر اسے گرا دیا۔ اس کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو لکھی سرائے صدر اسپتال اور هلسي پرائمری صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے. مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔

اسی درمیان اس خوفناک حادثہ کے خلاف مشتعل لوگوں نے لکھیسرائے-سکندرا روڈ جام کر دیا ہے. مشتعل لوگ لاشوں کو سڑک پررکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ لکھی سرائے ڈویژن کےعہدیدارمرلی پرساد نے کہا کہ ٹرک پر قبضہ کر لیاگیاہے. ٹرک کے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پراس کے مالک اور ڈرائیور کی شناخت کی جارہی ہے۔

خوفناک حادثہ کے خلاف مشتعل لوگوں نے لکھی سرائے-سکندرا روڈ جام کردیا۔(تصویر:نیوز18)۔ خوفناک حادثہ کے خلاف مشتعل لوگوں نے لکھی سرائے-سکندرا روڈ جام کردیا۔(تصویر:نیوز18)۔

خوفناک حادثہ کے بعد احتجاجیوں سے بات چیت کررہے ہیں حکام۔(تصویر:نیوز18)۔ خوفناک حادثہ کے بعد احتجاجیوں سے بات چیت کررہے ہیں حکام۔(تصویر:نیوز18)۔

Loading...