اسد الدین اویسی، شفیق الرحمن برق اوراعظم خان سمیت 27 مسلم اراکین پارلیمنٹ میں بنیں گےمسلمانوں کی آواز– News18 Urdu

اسد الدین اویسی، شفیق الرحمن برق اوراعظم خان سمیت 27 مسلم اراکین پارلیمنٹ میں بنیں گےمسلمانوں کی آواز

ابوہاشم خان چودھری، کنوردانش علی اورافضال انصاری سمیت اترپردیش سے 6 مسلم اراکین پارلیمنٹ پہنچ رہے ہیں جبکہ مولانا بدرالدین اجمل اورفاروق عبداللہ نے ایک بار پھر جیت حاصل کی ہے۔

May 23, 2019 11:27 PM IST | Updated on: May 24, 2019 10:38 PM IST

لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج کےاعلان کے بعد ہرطرف مودی حکومت پردوبارہ بھروسہ ظاہرکیا گیا ہے۔ بی جے پی کواپنے دم پرواضح اکثریت ہوئی حاصل ہوئی ہے۔ اسے خود 303 سیٹوں پرجیت ملی ہے اورکانگریس کی زیراقتدارریاستوں میں بھی زبردست کمل کھلا ہے جبکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے 353 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کوایک بارپھرناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں اگر مسلم نمائندگی کی بات کی جائے تو اس بارمسلم اراکین پارلیمنٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پورے ملک میں اس بار27 مسلمانوں نےجیت حاصل کی ہے۔ جبکہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں 20 مسلمان منتخب ہوکرپارلیمنٹ پہنچےتھے۔ اس طرح سے اس بارمسلم نمائندگی میں اضافہ ضرورہوا ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2019 میں مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اورپارلیمنٹ میں مسلمانوں اورمظلوموں کی آوازاٹھانے والے اسدالدین اویسی کو تلنگانہ کےحیدرآباد سے ایک بارپھرشاندارکامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ ان کی ہی پارٹی کی ٹکٹ پرمہاراشٹرکی اورنگ آباد میں امتیازجلیل نے شاندارکامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ قابل ذکرہےکہ 40 سال بعد اس سیٹ پرکسی مسلم امیدوارکوکامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل 1980 میں سلیم قاضی کامیاب ہوئے تھے۔ اس طرح سے اورنگ آباد سیٹ سے جیتنے والے امتیازجلیل دوسرے مسلمان ہیں۔

اسد الدین اویسی، شفیق الرحمن برق اوراعظم خان سمیت 27 مسلم اراکین پارلیمنٹ میں بنیں گےمسلمانوں کی آواز

شفیق الرحمن برق، اسد الدین اویسی اوراعظم خان سمیت 27 مسلم اراکین 17 ویں لوک سبھا میں پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن 2019 میں اسدالدین اویسی اوراعظم خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ لوک سبھا میں سلمانوں کی آواز بن سکتے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن 2019 میں اسدالدین اویسی اوراعظم خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ لوک سبھا میں سلمانوں کی آواز بن سکتے ہیں۔

Loading...

اترپردیش کےسینئرمسلم رہنما اورسماجوادی پارٹی کے قدآورلیڈراعظم خان نے رامپورسے سابق ممبرپارلیمنٹ جیا پردہ کو شکست دے کرشاندارجیت حاصل کی ہے۔ ان کے علاوہ سنبھل سے ڈاکٹرشفیق الرحمن برق، غازی پورسے مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری، امروہہ سے کنوردانش علی، مراد آباد سےڈاکٹرایس ٹی حسن، سہارنپورسےحاجی فضل الرحمن نے جیت حاصل کی ہے۔

عطرتاجراورآل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کےسربراہ مولانا بدرالدین اجمل کوایک بار پھرپارلیمنٹ پہنچنے کا موقع ملا ہے۔ جبکہ آسام سے کانگریس کےعبدالخالق کو بارپیٹا سیٹ سے جیت ملی ہے۔ اس کےعلاوہ بہارسے دومسلم اراکین پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔ اس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین محبوب علی قیصردوسری بارلوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ پر کھگڑیا سے جیت کرپارلیمنٹ پہنچے جبکہ ڈاکٹرمحمد جاوید کشن گنج سے جیت حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔

مولانا بدرالدین اجمل ایک بارپھر آسام سے پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مولانا بدرالدین اجمل ایک بارپھر آسام سے پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، حسنین مسعودی اورمحمد اکبرلون نے جیت حاصل کی ہے۔ جبکہ کیرلا میں سی پی آئی ایم کے اے ایم عارف اورمسلم لیگ کے ای ٹی محمد بشیراورپی کنہ علی کٹی کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب سے محمد صادق کامیاب ہوئے ہیں۔ لکشدیپ سے محمد فیضل نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مغربی بنگال سے 6 مسلم اراکین پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔ ابوہا شم خان چودھری، نصرت جہاں،خلیق الرحمن، ابوطاہرخان، اور ساجدہ احمد، اپروپا پودرآفرین علی مغربی بنگال کی طرف سے مسلمانوں کی نمائندگی کریں گے۔ حالانکہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں بنگال سے 8 مسلم اراکین پارلیمنٹ پہنچنے تھے۔ حالیہ الیکشن میں تمل ناڈو سےکے نوازکانی کوبھی کامیابی ملی ہے۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر جیت حاصل کی ہے اور پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر جیت حاصل کی ہے اور پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مسلم اراکین پارلیمنٹ کی فہرست

اسدالدین اویسی، اعظم خان، ڈاکٹر شفیق الرحمن برق، مولانا بدرالدین اجمل، ابوہا شم خان چودھری، عبدالخالق،کنوردانش علی، امتیازجلیل، ایس ٹی حسن، افضال انصاری، فضل الرحمن، چودھری محبوب علی قیصر، ڈاکٹرمحمد جاوید، فاروق عبداللہ، حسنین مسعودی، محمد اکبرلون، اے ایم عارف، ای ٹی محمد بشیر، محمد صادق، محمد فیضل، نصرت جہاں، خلیل الرحمن، ابوطاہرخان، ساجدہ احمد، اپروپا پودرآفرین، کے نواز کانی، پی کنہ علی کٹی۔

Loading...