بہار: ارریہ میں ملک مخالف نعرے لگانے والے 2 افراد گرفتار– News18 Urdu

بہار: ارریہ میں ملک مخالف نعرے لگانے والے 2 افراد گرفتار

ارریہ۔ بہار کے ارریہ پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی کامیابی کے بعد منائے جا رہے جشن میں مبینہ ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Mar 16, 2018 03:01 PM IST | Updated on: Mar 16, 2018 03:20 PM IST

ارریہ۔  بہار کے ارریہ پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی کامیابی کے بعد منائے جا رہے جشن میں مبینہ ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ارریہ سے آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز کی کامیابی کے بعد منائے جا رہے جشن میں مبینہ طور پر’’ پاکستان زندہ باز ‘‘ اور’’ بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے ‘‘ جیسے نعرے لگانے والے سلطان اعظمی اور شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے پولیس کوشش کررہی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمین سے پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک مخالف نعرے لگائے جانے سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ارریہ پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس جانچ میں یہ پایا گیا ہے کہ آر جے ڈی کے نو منتخب ایم پی محمد سرفراز عالم کے گھر باہر کچھ لوگوں نے ملک مخالف نعرے لگائے تھے۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر ہی ملزمین کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کیا۔

بہار: ارریہ میں ملک مخالف نعرے لگانے والے 2 افراد گرفتار

تصویر، ای ٹی وی

Loading...

Loading...