بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگاتے ہوئے دو نوجوانوں نے سی پی ایم دفتر میں سیتا رام یچوری سے کی ہاتھاپائی– News18 Urdu

بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگاتے ہوئے دو نوجوانوں نے سی پی ایم دفتر میں سیتا رام یچوری سے کی ہاتھاپائی

دہلی میں واقع سی پی ایم کے دفتر میں آج پارٹی کے سینئر لیڈر سے کچھ نوجوانوں نے ہاتھاپائی کی ہے۔

Jun 07, 2017 05:59 PM IST | Updated on: Jun 07, 2017 05:59 PM IST

نئی دہلی : دہلی میں واقع سی پی ایم کے دفتر میں آج پارٹی کے سینئر لیڈر سے کچھ نوجوانوں نے ہاتھاپائی کی ہے۔ بتایا جا رہا کہ سیتا رام یچوری پریس کانفرنس کرنے جا رہے تھے، تبھی اچانک دو نوجوان آئے اور یچوری سے ہاتھاپائی کرنے لگے۔ وہاں موجودسیکورٹی اہلکاروں نے فورا دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ حملہ کرنے والے نوجوان کون تھے، ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بتایا جا رہا کہ نوجوانوں نے حملہ کرنے سے پہلے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگاتے ہوئے دو نوجوانوں نے سی پی ایم دفتر میں سیتا رام یچوری سے کی ہاتھاپائی

Loading...

Loading...