uncles carrying brides to doli can lead to lust darul uloom deobands latest fatwa دار العلوم دیوبند اب اپنے اس فتوی کی وجہ سے سرخیوں میں آیا ، پڑھیں کیا ہے فتوی ؟– News18 Urdu

دار العلوم دیوبند اب اپنے اس فتوی کی وجہ سے سرخیوں میں آیا ، پڑھیں کیا ہے فتوی ؟

دار العلوم دیوبند ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے ۔ دار العلوم دیوبند نے ایک فتوی میں کہا ہے کہ مامو کے ذریعہ دلہن کو گود میں اٹھاکر گاڑی یا ڈولی میں بیٹھانے کی رسم کو ختم کردینا چاہئے ۔

Nov 11, 2018 03:58 PM IST | Updated on: Nov 11, 2018 03:58 PM IST

دار العلوم دیوبند ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے ۔ دار العلوم دیوبند نے ایک فتوی میں کہا ہے کہ مامو کے ذریعہ دلہن کو گود میں اٹھاکر گاڑی یا ڈولی میں بیٹھانے کی رسم کو ختم کردینا چاہئے ۔ دیوبند کے مطابق یہ رسم غیر اسلامی ہے۔ دیوبند کا کہنا ہے کہ اس رسم سے دونوں میں سے کسی کے بھی من میں غلط خیال آسکتا ہے ۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بہتر ہوگا کہ دلہن ڈولی کی طرف چل کر جائے یا پھر اس کی ماں اس کو لے کر جائے ۔

فتوی جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک خاتون اور اس کے مامو کے درمیان رشتہ بے حد پاک ہوتا ہے، کوئی بھی شخص اپنی بڑی ہوچکی بھانجی کو گود میں نہیں اٹھا سکتا ہے ، یہ اسلامی قانون کی نگاہ میں قطعی تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اگر اس رسم سے دونوں میں سے کسی کے بھی من میں غلط خیال آتا ہے تو اس رشتے کے تباہ ہونے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔

دار العلوم دیوبند اب اپنے اس فتوی کی وجہ سے سرخیوں میں آیا ، پڑھیں کیا ہے فتوی ؟

دار العلوم دیوبند اب اپنے اس فتوی کی وجہ سے سرخیوںمیں آیا ، پڑھیں کیا ہے فتوی ؟

علاوہ ازیں دیوبند سے ایک اور فتوی جاری کیا گیا ہے ۔ مسلم سماج میں شادی کی تاریخ بھیجنے کیلئے "لال خط "کی رسم کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ مفتیوں کا کہنا ہے کہ یہ رسم غیر مسلموں سے آئی ہے ، اس لئے اس رسم کو کرنا اور اس میں شامل ہونا جائز نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ لال خط کی بجائے عام خط بھیجنا چاہئے یا پھر فون پر بات چیت کرکے تاریخ طے کی جانی چاہئے ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : اس ایپ کے استعمال کرنے پر گوگل دے رہا ہے 9000 روپے تک کیش ریوارڈ ، یہ ہے طریقہ

 

 

Loading...