up barabanki muslims welcomed the people going ayodhya – News18 Urdu

اجودھیا جا رہے عقیدتمندوں کا مسلم بھائیوں نے کیا استقبال ، مالا پہنا کر کی پھولوں کی بارش

رہ بنکی میں مسلمانوں نے آپسی بھائی چارے کی مثال پیش کی ہے۔ یہاں مسلمانوں نے ٹرین سے جا رہے رام بھکتوں کا پھولوں سے شاندار استقبال کیا اور مبارکباد پیش کیں۔

Nov 24, 2018 08:46 PM IST | Updated on: Nov 24, 2018 08:48 PM IST

وشو ہندو پریشد کی 25 نومبر کو مجوزہ مذہبی اجلاس میں شامل ہونے کیلئے رام بھکتوں کا وفد کوچ کر چکا ہے۔ جہاں اپوزیشن پارٹیاں اس مذہبی اجلاس میں رام بھکتوں کی مصروفیت سے مسلموں میں دہشت کا مسئلہ بناکر حکومت کو گھیرنے میں لگی ہوئی ہے۔ وہیں بارہ بنکی میں مسلمانوں نے آپسی بھائی چارے کی مثال پیش کی ہے۔ یہاں مسلمانوں نے ٹرین سے جا رہے رام بھکتوں کا پھولوں سے شاندار استقبال کیا اور مبارکباد دیں۔

کانپور سے اجودھیا میں شامل ہونے جارہے راہل نے بتایا کہ وہ اجودھیا جا رہے ہیں مگر بارہ بنکی مسلم بھائیوں کے استقبال  نے جذباتی کردیا ہے۔ وہیں رام بھکتوں کا استقبال کرنے والے مسلم سماج کے راجا قاسم اور زبیر احمد نے کہا کہ بھگوان رام ہمارے امام الہند ہیں۔ ان کا مندر بننا فخر کی بات ہے۔

اجودھیا جا رہے عقیدتمندوں کا مسلم بھائیوں نے کیا استقبال ، مالا پہنا کر کی پھولوں کی بارش

یہ بھی پڑھیں : ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان : دہلی کی جامع مسجد کو توڑو ، مورتیاں نہ نکلیں تو مجھے پھانسی پر لٹکا دینا

ہم نے 17 منٹ میں بابری مسجد منہدم کر دی تھی ، قانون لانے میں دیری کیوں : شیو سینا

میری کام نے رقم کی تاریخ ، چھٹی مرتبہ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں جیتا گولڈ میڈل