up basti school bus accident found in pound in siddharthnagar– News18 Urdu

سدھارتھ نگر : بے قابو ہو کر تالاب میں گری اسکول بس، 24 بچے زخمی

سدھارتھ نگر میں منگل کو ایک نجی اسکول بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر گئی۔ اس حادثے میں 24 بچے زخمی ہو گئے۔

Aug 07, 2018 01:13 PM IST | Updated on: Aug 07, 2018 01:30 PM IST

سدھارتھ نگر میں منگل کو ایک نجی اسکول  بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر گئی۔ اس حادثے میں 24 بچے زخمی ہو گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 45 بچے سوار تھے۔ زخمی بچوں کو علاج کیلئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ اس حادثے کے بعد بچے ڈر کی وجہ سے رونے اور چیخنے لگے۔

بس کو حادثہ کا شکار ہوتے دیکھ کر  آس  پاس کے لوگوں نے بچوں کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ڈرائیور لا پرواہی سے بس چلاتا ہے۔  بچوں نے اس کی شکایت کی تھی۔

سدھارتھ نگر : بے قابو ہو کر تالاب میں گری اسکول بس، 24 بچے زخمی

حادثے کا شکار اسکول بس۔

Loading...

حادثہ تھانہ اسکا کے کھیرا گاؤں کا ہے۔ پولیس کے مطابق گیان دے اسکول کی بس آج صبح بچوں کو لیکر اسکول جا رہی تھی۔ اسی در میان تیز رفتار بس بے قابو ہوکر ایک پوکھرے میں گر گئی۔ اس حادثے میں 24 بچے زخمی ہو گئے۔

Loading...