up cm yogi adityanath tweet congress party is infected with muslim league virus be careful– News18 Urdu

کانگریس میں ہے مسلم لیگ کا وائرس، اگرجیتی توملک میں پھیل جائے گا انفکشن: یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کانگریس ملک کوتقسیم کرانے والی تنظیم مسلم لیگ سے متاثرہوچکی ہے۔

Apr 05, 2019 03:06 PM IST | Updated on: Apr 05, 2019 03:07 PM IST

لوک سبھا الیکشن میں اترپردیش کےلیڈروں کی بیان بازی کا دور جاری ہے۔ اسی ضمن میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ کو وائرس بتایا ہے۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے راہل گاندھی پرحملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس اس وائرس سے انفکشن کا شکارہوگئی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کیا ’مسلم لیگ ایک وائرس ہے۔ ایک ایسا وائرس جس سے کوئی متاثرہوگیا تووہ بچ نہیں سکتا اورآج توسب سے بڑی  اپوزیشن پارٹی کانگریس ہی اس سے متاثرہوچکی ہے۔ سوچئے اگریہ جیت گئے تو کیا ہوگا؟ یہ وائرس پورے ملک میں پھیل جائے گا‘۔

کانگریس میں ہے مسلم لیگ کا وائرس، اگرجیتی توملک میں پھیل جائے گا انفکشن: یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

یوگی نے ساتھ ہی ایک اورٹوئٹ کیا ’1857 کی جنگ آزادی میں منگل پانڈے کے ساتھ پورا ملک انگریزوں کے خلاف مل کرلڑا تھا، پھریہ مسلم لیگ کا وائرس آیا اورایسا پھیلا کہ پورا ملک ہی تقسیم ہوگیا۔ آج پھروہی خطرہ منڈرا رہا ہے، ہرے جھنڈے پھر سے لہرا رہے، کانگریس مسلم لیگ وائرس سے متاثرہے، محتاط رہئے‘۔ بتادیں کہ میرٹھ میں ’مودی کی سینا‘ کولے کردیئے گئے بیان پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو جمعہ کوالیکشن کمیشن میں اپنا جواب دینا ہے۔