up martyr pankaj tripathi of maharajganj wife pregnant in pulwama terror attack snm– News18 Urdu

'حاملہ بیوی کو چھوڑ کر وطن کے لئے شہید ہو گئے پنکج، ماں کا ہے رو۔رو کر 'برا حال کب آئے گا میرا لال

کسان کنبہ سے تعلق رکھنے والے پنکج کی ماں سشیل دیوی بیٹے کے بچھڑنے کا غم سہن نہیں کر پارہی ہیں۔ وہ بار۔بار بیہوش ہو رہی ہیں۔ انہیں جب بھی ہوش آتا ہے تو بس ایک ہی بات پوچھتی ہیں ۔کب آئے گا میرا لا۔

Feb 16, 2019 08:04 PM IST | Updated on: Feb 16, 2019 11:35 PM IST

پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے پنکج ترپاٹھی کے جسد خاکی کو مہاراج گنج لایا گیا۔ اس دوران ان کے گاؤں میں عوامی سیلاب امڈ پڑا۔ ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کیلئے رکھا گیا۔ اس دوران یوگی حکومت میں مالیاتی وزیر شیو پرتاپ شکل  نے ٹرک پر چڑھ کر شہید پنکج ترپاٹھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میں سی آر پی ایف پر ہوئے حملے میں شہید ہوئے پنکج کے جسد خاکی کو آج صبح جیسے ہی گاؤں لایا گیا پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

بتادیں کہ اہل خانہ کا تین دن سے رو رو کر برا حال ہے۔ شہید پنکج ترپاٹھی کی تین بہنیں ہیں۔ تینوں کی شادی ہو چکی ہے۔ ایک چھوٹا بھائی ہے جو بی اے فرسٹ ایئر کی اسٹوڈینٹ ہے۔ جون 2011 میں پنکج کی شادی ہوئی تھی۔ شہید پنکج ترپاٹھی کا تین سال کا معصوم بیٹا پرتیک بھی ہے جسے اپنے والد کی شہادت کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے۔

'حاملہ بیوی کو چھوڑ کر وطن کے لئے شہید ہو گئے پنکج، ماں کا ہے رو۔رو کر 'برا حال کب آئے گا میرا لال

حاملہ بیوی کو چھوڑ کر وطن کے لئے شہید ہو گئے پنکج، ٹرک پر چڑھ کر وزیر نے پیش کیا خراج عقیدت

Loading...

شہید پنکج کی اہلیہ حاملہ ہیں اور ان کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔ کسان کنبہ سے تعلق رکھنے والے پنکج کی ماں سشیل دیوی بیٹے کے بچھڑنے کا غم سہن نہیں کر پارہی ہیں۔ وہ بار۔بار بیہوش ہو رہی ہیں۔ انہیں جب بھی ہوش آتا ہے تو بس ایک ہی بات پوچھتی ہیں ۔کب آئے گا میرا لا۔  بتادیں کہ پنکج ابھی ڈھائی مہینے کی چھٹی کے بعد 10 فروری کو ہی ڈیوٹی جوائن کرنے کیلئے گئے تھے اور ڈیوٹی جوائن کرنے بعد ہی وہ ملک کیلئے شہید ہو گئے۔بیٹے کے شہید ہونے کی خبر سے بے خبر ایک ماں اب بھی دیکھ رہی ہے اپنے بیٹے اودھیش کے آنے کی راہ

گاؤں پہنچا شہید کا جسد خاکی۔۔ہر آنکھ ہوئی نم گاؤں پہنچا شہید کا جسد خاکی۔۔ہر آنکھ ہوئی نم

واضح ہو کہ جمعرات کو سی آر پی ایف کے قافلے پر عادل نے فدائین حملہ کر دیا جس میں 40 جوان شہید ہوگئے اور متعدد جوان زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد ملک بھر میں غصے کا ماحول ہے۔

Loading...