دیکھیں: دفتر میں اعظم خان کی تصویر دیکھ کس طرح غصہ ہوئے یوگی کے وزیر محسن رضا– News18 Urdu

دیکھیں: دفتر میں اعظم خان کی تصویر دیکھ کس طرح غصہ ہوئے یوگی کے وزیر محسن رضا

اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے کے بعد اس کا اثر انتظامی محکمے پر بھی ہونے لگا ہے۔

Mar 23, 2017 10:20 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 10:20 PM IST

لکھنو : اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے کے بعد اس کا اثر انتظامی محکمے پر بھی ہونے لگا ہے۔ کوئی وزیر اپنے محکمہ کی خود سے صفائی کر رہا ہے تو کوئی افسران کی کلاس لگا رہا ہے۔ یوپی کابینہ میں اکلوتے مسلم چہرے محسن رضا جمعرات کو اپنی وزارت کا جائزہ لینے پہنچے۔ اس دوران وہاں پر لگے سابق وزیر اعظم خان کی تصویر دیکھ کر رضا غصہ ہوگئے۔ انہوں نے حج کمیٹی کے ملازمین کو سخت پھٹکار بھی لگائی۔

محسن رضا آج جب آپ محکمے میں پہنچے تو ان کی نظر ملائم سنگھ یادو اور اعظم خان کی تصویر پر ی اور وہ غصہ ہوگئے۔ انہوں نے حج کمیٹی کے سکریٹری کو فوری طور پر تصویر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے وہاں کے حکام سے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر لگانے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی لوگوں کی سہولیات کی خاطر وزیر اعظم کے اعلانات کو جگہ جگہ لکھنے کیلئے کہا ہے۔

دیکھیں: دفتر میں اعظم خان کی تصویر دیکھ کس طرح غصہ ہوئے یوگی کے وزیر محسن رضا

خیال رہے کہ کابینہ میں واحد مسلم چہرہ محسن رضا رنجی ٹرافی کرکٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ بی جے پی نے اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں ایک بھی مسلمان کو امیدوار نہیں بنایا تھا۔ مانا جا رہا ہے رضا کو کابینہ میں شامل کر کے یوگی نے یوپی کی مسلم آبادی کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

Loading...