up rampur samajwadi party leader azam khan reaction on exit poll lok sabha election 2019 snm– News18 Urdu

اعظم خان بولے: ایگزٹ پول سے پورے ملک میں خوف ودہشت کا ماحول ہے

سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان نے کہا ہے کہ جو بھی نتیجے آئیں گے وہ پورے ملک کیلئے ہوں گے لیکن ایگزٹ پول کے ساتھ پورے ملک میں دہشت کا ماحول بن گیا ہے اور لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔

May 21, 2019 10:18 AM IST | Updated on: May 21, 2019 10:43 AM IST

لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے پہلے ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈراور رام پور سیٹ سے امیدوار اعظم خان نے کہا ہے کہ جو بھی نتیجے آئیں گے وہ پورے ملک کیلئے ہوں گے لیکن ایگزٹ پول کے ساتھ پورے ملک میں خوف ودہشت کا ماحول بن گیا ہے اور لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔

ایس پی لیڈر نے کہا، 'ٰیہ جمہوریت کیلئے انتہائی افسوسناک ہے۔ اس ایگزٹ پول سے لوگ ڈر گئے ہیں۔ اس ایگزٹ پول سے نہ جانے کیا ہونے والا ہے، یہ بڑی خطرناک علامت ہے'۔

اعظم خان بولے: ایگزٹ پول سے پورے ملک میں خوف ودہشت کا ماحول ہے

اعظم خان

Loading...

لوک سبھا انتخابات 2019 کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اتوار کو مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول سامنے آئے تھے۔ نیوز18- آئی پی ایس اوایس کے ایگزٹ پول کے مطابق توقع ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں 336 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ وہیں کانگریس  کی قیادت میں لڑ رہے یوپی اے کو محض 82 سیٹوں پر سمٹنا پڑ سکتا ہے۔

Loading...