اقدام قتل کےمعاملہ میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ہری اوم یادو کوعدالت نے بھیجا جیل– News18 Urdu

اقدام قتل کےمعاملہ میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ہری اوم یادو کوعدالت نے بھیجا جیل

یوپی میں سرسہ گنج سے سماج وادی پارٹی (ایس پی )کے رکن اسمبلی ہری اوم یادو کو اقدام قتل کے ایک معاملہ میں عدالت نے ضمانت عرضی خارج کرکے جیل بھیج دیا۔

Mar 05, 2018 08:40 PM IST | Updated on: Mar 05, 2018 08:43 PM IST

فیروزآبا۔یوپی میں سرسہ گنج سے سماج وادی پارٹی (ایس پی )کے رکن اسمبلی ہری اوم یادو کو اقدام قتل کے ایک معاملہ میں عدالت نے ضمانت عرضی خارج کرکے جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاتھا ۔جبکہ انکے بیٹے سابق ضلع پنچایت صدر ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں ۔شکوہ آباد کے گاؤں بھاڈری کے راجیویادو نے 9اکتوبر2015کو تھانہ شکوہ آبادمیں گاؤں کے ہی پرشانت عرف لالہ ،ولیش کمار ،ستیہ پرکاش ،سریندر ،وجے پال اور سابق ضلع پنچایت صدر وجے پرتاپ عرف چھوٹو اور انکے والد سرسہ گنج کے رکن اسمبلی ہری اوم یادو کے خلاف دفعہ 147،504،452،307اور 120بی کے تحت مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انکے تایا رمیش چندر گھرپر لیٹے ہوئے تھے

اقدام قتل کےمعاملہ میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ہری اوم یادو کوعدالت نے بھیجا جیل

ہری اوم یادو کو اقدام قتل کے ایک معاملہ میں عدالت نے ضمانت عرضی خارج کرکے جیل بھیج دیا۔

تبھی پرشانت ،ولیش،ستیہ پرکاش ،سریندر اور وجے پال نے لاٹھی ڈنڈے اور لوہے کی چھڑوں سے حملہ کرکے انھیں موت کے منہ تک پہنچادیاتھا۔

Loading...

رپورٹ میں الزام تھا کہ ایس پی رکن اسمبلی ہری اوم یادو اور ان کے بیٹے وجے پرتاپ نے  سازش رچی تھی ۔عدالت نے دونوں فریقوں کے وکلاکی دلیلیں سننے کے بعد عبوری  عرضی  کوخارج کرتے ہوئے ایس پی رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا۔

Loading...