up varanasi pm narendra modi to soon flag off train 18 on delhi varanasi route snm– News18 Urdu

پی ایم مودی ٹرین 18 سے جائیں گے دہلی سے بنارس، راستے میں اجلاس کو کریں گے خطاب

ٹرین 18 کو وندے بھارت ایکسپریس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ہندستان میں سب سے تیز چلنے والی ٹرین ہے۔ اسے چنئی کے ریل کوچ فیکٹری نے تیار کیا ہے۔

Feb 06, 2019 08:05 AM IST | Updated on: Feb 06, 2019 08:15 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی ٹرین 18 یعنی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر دہلی سے بنارس تک اس ٹرین میں سفر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایم 8 گھنٹے ٹرین کے ایکزکٹیو چیئر کار میں سفر کریں گے۔ اس ٹرین میں وزیر اعظم  نریندر مودی کے ساتھ ریلوے کے چنندہ افسران موجود رہیں گے۔

یہ ٹرین دہلی سے چل کر سب سے پہلے کانپور میں  رکے گی جہاں ایک اجلاس کو خطاب کریں گے۔ وہاں سے یہ ٹرین 40 منٹ بعد چلے گی اور پی ایم  کانپور سے ٹرین میں سوار ہوں گے۔ پھر یہ ٹرین الہ آباد میں 40 منٹ رکے گی یہاں پی ایم ایک اجلاس کو خطاب کریں گے۔ اس کے بعد یہ ٹرین بنارس کیلئے روانہ ہو جائے گی۔ یہاں ایک اجلاس ہوگا۔

پی ایم مودی ٹرین 18 سے جائیں گے دہلی سے بنارس، راستے میں اجلاس کو کریں گے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی

ٹرین 18 کو وندے بھارت ایکسپریس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ہندستان میں سب سے تیز چلنے والی ٹرین ہے۔ اسے چنئی کے ریل کوچ فیکٹری نے تیار کیا ہے۔

Loading...