اترپردیش : اب بارہ بنکی میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے مجسمہ کو پہنچایا گیا نقصان، علاقہ میں کشیدگی– News18 Urdu

اترپردیش : اب بارہ بنکی میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے مجسمہ کو پہنچایا گیا نقصان، علاقہ میں کشیدگی

یوپی میں ضلع بارہ بنکی کے محمدپورکھالا علاقہ میں کچھ غیر سماجی عناصر نے ڈکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا جس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے

Apr 12, 2018 11:02 PM IST | Updated on: Apr 12, 2018 11:02 PM IST

بارہ بنکی: یوپی میں ضلع بارہ بنکی کے محمدپورکھالا علاقہ میں کچھ غیر سماجی عناصر نے ڈکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا جس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق آج یہاں بارہ بنکی کی تحصیل فتح پور کے چھیدا گاؤں میں گزشتہ رات ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کا ہاتھ توڑ دیا گیا۔ اس واقعہ کہ وجہ سے گاؤں کے ماحول میں کشیدگی پھیل گئی۔ علاقہ میں کشیدہ کو دیکھتے ہوئے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

گاؤں والوں کے مطابق 14 اپریل کو یہاں ڈکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ہونے پروگرام کی تیاری چل رہی تھی تبھی دو سپاہیوں نے آکر کام رکوادیا، تھوڑی دیر بعد سپاہی چلے گئے تو دیکھا گیا تو مجسمہ کا ہاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔گاؤں والوں کو شک ہے کہ یہ حرکت سپاہیوں کی ہے۔

اترپردیش : اب بارہ بنکی میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے مجسمہ کو پہنچایا گیا نقصان، علاقہ میں کشیدگی

ڈکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا جس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دگمبر کشواہا نے کہا کہ کوئی بھی پولیس اہلکار ایسی حرکت نہیں کرے گا لیکن اگر گاؤں والوں نے کسی پولیس اہلکارکی شکایت کی ،تو اس کی تفتیش کرائی جائے گی اور مجرم پائے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔