uttar pradesh badaun accident wall collapsed– News18 Urdu

بدایوں میں دیوارمنہدم ہونے سے 30 لوگ ملبہ میں دبے، 8 کی حالت نازک

یوپی میں بدایوں کے بلسی تحصیل علاقہ میں بدھ کی رات ایک دیوار کے منہدم ہوجانے سے ملبہ میں دب کر تقریباََ 30لوگ زخمی ہوگئے جن میں سے 8کی حالت سنگین ہے۔

Aug 09, 2018 09:23 AM IST | Updated on: Aug 09, 2018 10:18 AM IST

یوپی میں بدایوں کے بلسی تحصیل علاقہ میں بدھ کی رات ایک دیوار کے منہدم ہوجانے سے ملبہ میں دب کر تقریباََ 30لوگ زخمی ہوگئے جن میں سے 8کی حالت سنگین ہے۔ بلسی کے سب ڈویزنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) لال بہادر نے یہاں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ کھیراتی نگر گاوں میں رات کو ڈی جے کی دھن پر ناچتے جھومتے کانوڑیوں کو دیکھنے کے لئے تقریباََ 40گاوں کے لوگ ایک دیوار پر کھڑے ہوگئے۔ دیوار ان کا وزن برداشت نہیں کرسکی اور گر گئی۔ ملبہ میں دب کر تقریباََ 30لوگ زخمی ہوگئے۔

بدایوں میں دیوارمنہدم ہونے سے 30 لوگ ملبہ میں دبے، 8 کی حالت نازک

علامتی تصویر

اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے گاوں والوں کی مدد سے زخمیوں کو ملبہ میں سے نکالا اور علاج کے لئے بلسی کے پرائمری ہیلتھ سنٹر بھیجا۔ انہو ں نے بتایا کہ 8لوگوں کو سنگین حالت میں ضلعی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Loading...

Loading...