گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخابات کے نتائج اترپردیش میں عظیم اتحاد کی بنیادرکھیں گے : اکھلیش یادو– News18 Urdu

گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخابات کے نتائج اترپردیش میں عظیم اتحاد کی بنیادرکھیں گے : اکھلیش یادو

گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخابات کے نتائج اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں عظیم اتحاد کی بنیاد رکھیں گے۔

Mar 08, 2018 09:52 PM IST | Updated on: Mar 08, 2018 09:52 PM IST

گورکھپور : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے ملنے والی حمایت سے خوش سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخابات کے نتائج اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں عظیم اتحاد کی بنیاد رکھیں گے۔ مسٹر یادو نے کل شام یہاں کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کر دیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جیسی فرقہ پرست پارٹی کو آئینہ دکھانے کا یہ بہترین موقعہ ہے۔

گورکھپور اور پھول پور میں ہونے والےضمنی پارلیمانی انتخابات کے نتائج ہی سال 2019 کے لئے بی جے پی کے خلاف کسی عظیم اتحاد کی بنیاد رکھ سکیں گے۔مسٹر یادو نے کارکنوں سے کہا کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب بی جے پی کے خلاف کسی پارٹی کے مضبوط امیدوار کو اتنی جماعتوں نے اپنی حمایت دی ہے۔ انہوں نے اس کے لئے تمام جماعتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخابات کے نتائج اترپردیش میں عظیم اتحاد کی بنیادرکھیں گے : اکھلیش یادو

اکھلیش یادو ۔ فائل فوٹو

ایس پی کے صدر نے کہا کہ کارکن اس کو ایک چیلنج سمجھیں اور اگر انتخابات کے نتائج ہمارے حق میں آ گئے تو آئندہ عام انتخابات اسی اتحاد کا ہوگا۔انتخابی ریلی میں آنے والی بھیڑ میں خواتین کی بڑی تعداد اس بات کی طرف اشارہ کر رہی تھی کہ زمینی سطح پر ایک کلاس میں خصوصی جوش پیدا ہواہے اب انتخابی مہم ختم ہونے میں 30 گھنٹے سے کم کا وقت باقی بچا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹروں کو اپنے حق میں کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔

Loading...

Loading...