uttar pradesh kumbh mela 2019 muslim women volunteer seen in kumbh first time this year– News18 Urdu

الہ آباد کمبھ میں مسلم رضاکار پیش کر رہے ہیں انسانی خدمات کی بہترین مثال، پہلی مرتبہ مسلم خواتین بھی شامل

مسلم رضاکار کمبھ میلے میں آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کی نہ صرف مدد کر رہے ہیں ، بلکہ ان کو اپنی مہمان نوازی کا بھی ثبوت دے رہے ہیں ۔

Feb 03, 2019 11:28 PM IST | Updated on: Feb 03, 2019 11:28 PM IST

پریاگ راج میں جاری کمبھ میں مسلم رضاکار وں نے اپنی خدمات کے ذریعہ گنگا جمنی تہذیب اور قومی ایکتا کی نئی مثال قائم کی ہے ۔مسلم رضاکار کمبھ میلے میں آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کی نہ صرف مدد کر رہے ہیں ، بلکہ ان کو اپنی مہمان نوازی کا بھی ثبوت دے رہے ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان رضاکاروں میں پہلی مرتبہ مسلم خواتین بھی شامل ہو ئی ہیں ۔

سنگم کے کنارے 15 جنوری سے شروع ہونے والا کمبھ میلہ 19 فر روی تک جاری رہے گا ۔کمبھ میلے میں ملک اور بیرون ملک سے اب تک تین کروڑ افراد سنگم میں اسنان کر چکے ہیں ۔چار فروری کو مو نی اما وسیا کا شاہی اسنان ہے ۔اس اسنان میں بھی دو کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کے شامل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا۔ مسلم رضاکار کمبھ میں آئے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

الہ آباد کمبھ میں مسلم رضاکار پیش کر رہے ہیں انسانی خدمات کی بہترین مثال، پہلی مرتبہ مسلم خواتین بھی شامل

الہ آباد کمبھ میں مسلم رضاکار پیش کر رہے ہیں انسانی خدمات کی بہترین مثال، پہلی مرتبہ مسلم خواتین بھی شامل

کمبھ میں کئی مسلم سماجی تنظیموں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سنگم آنے والے عقیدت مندوں کی مدد کے لئے مسلم خواتین بھی سامنے آئی ہیں ۔

چار فر وری کو ہونے والے مونی اماوسیا کے شاہی اسنان میں ملک اور بیرون ملک سے لاکھوں افراد سنگم پہنچ رہے ہیں ۔ان عقیدت مندوں کی مدد کے لئے جہاں ایک طرف حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وہیں مسلم رضاکار بھی عقیدت مندوں کو اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔

Loading...

الہ آباد سے مشتاق عامر کی رپورٹ

Loading...