uttar pradesh robina saifi got gold medal in up rifle association shooting– News18 Urdu

کرایہ کی رائفل سے گولڈ پر نشانہ لگا رہی ہے میرٹھ کی روبینہ سیفی ، حکومت سے کی فریاد

قومی سطح کی مختلف شوٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکی روبینہ نے گزشتہ ماہ یو پی رائفل ایسوسی ایشن شوٹنگ میں ریکارڈ کے ساتھ گولڈ مڈل حاصل کیا ہے ۔

Feb 02, 2019 07:37 PM IST | Updated on: Feb 02, 2019 07:37 PM IST

سہولیات کی کمی کے باوجود صلاحیتیں اپنا مقصد تلاش لیتی ہیں ، ایسی ہی ایک مثال میرٹھ کی روبینہ سیفی نے پیش کی ہے ۔ قومی سطح کی مختلف شوٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکی روبینہ نے گزشتہ ماہ یو پی رائفل ایسوسی ایشن شوٹنگ میں ریکارڈ کے ساتھ گولڈ مڈل حاصل کیا ہے ۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کی روبینہ کے پاس خود کی رائفل نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اب تک رائفل کے لئے کوئی مدد حاصل ہو سکی ہے ۔

میرٹھ کے چھوٹے سے ایک گاؤں اکبر پور سادات سے تعلق رکھنے والی روبینہ نے نشانے بازی کی شروعات ایک شوق کے طور پر کی تھی ، لیکن اسکول میں این سی سی میں داخلہ کے بعد روبینہ کا یہ شوق جنون میں تبدیل ہو گیا ۔ ضلع چیمپئن شپ کے بعد اسٹیٹ اور پھر قومی عالمی سطح کے مقابلوں میں روبینہ نے بہترین کارکردگی پیش کرکے یہ ثابت کردیا کہ ان کا وجود بڑی چیمپئن شپ کے لئے ہے ۔ گزشتہ ماہ یو پی رائفل ایسوسی ایشن کے شوٹنگ مقابلوں کے پچاس میٹر رائفل شوٹنگ میں ریکارڈ کے ساتھ گولڈ حاصل کیا ۔

کرایہ کی رائفل سے گولڈ پر نشانہ لگا رہی ہے میرٹھ کی روبینہ سیفی ، حکومت سے کی فریاد

روبینہ سیفی ۔ فوٹو : نیوز 18 اردو ۔

خاص بات یہ ہے کہ پچاس میٹر رائفل شوٹنگ مقابلوں میں روبینہ نے یہ کامیابی کرا یہ کی رائفل سے حاصل کی ۔ خود کی رائفل نہ ہونے سے روبینہ کو اس دوران کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔تاہم روبینہ کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اب مسلم سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے روبینہ کی ہر طرح سے مدد کرنے کی پیش کش کی ہے ۔

ہندوستانی نشانے باز کسی دوسرے ملک کے کھلاڑیوں سے کم صلاحیت نہیں رکھتے ہیں ، اگر ان کوبھی بہتر تربیت اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرائی جائیں تو ہمیں اولمپک جیسے مقابلوں میں تمغوں کے لئے ترسنا نہیں پڑے گا ۔

Loading...