uttar pradesh yogi adityanath comment on dalit statement in prayagraj مذہبی تعلیم سے کورے افراد ہی بال کی کھال نکالتے ہیں : یوگی آدتیہ ناتھ – News18 Urdu

مذہبی تعلیم سے کورے افراد ہی بال کی کھال نکالتے ہیں : یوگی آدتیہ ناتھ

بھگوان ہنومان جی کے سلسلے میں اترپردیش میں گرمائی سیاست پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ جن لوگوں کو مذہب کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہوتا ، وہی لوگ بے وجہ بال کی کھال نکالتے ہیں۔

Dec 02, 2018 06:40 PM IST | Updated on: Dec 02, 2018 06:40 PM IST

بھگوان ہنومان جی کے سلسلے میں اترپردیش میں گرمائی سیاست پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ جن لوگوں کو مذہب کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہوتا ، وہی لوگ بے وجہ بال کی کھال نکالتے ہیں۔

کمبھ ابھیشیک کے چار روزہ پروگرام کے اختتامی اجلاس میں پریاگ راج پہنچے مسٹر یوگی نے بھگوان ہنومان جی پردئے گئے ان کے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خالص مذہبی معاملے میں بھی بال کی کھال نکالتے ہیں ایسے لوگ ذہنی دیوالیہ پن کا شکارہیں۔

مذہبی تعلیم سے کورے افراد ہی بال کی کھال نکالتے ہیں : یوگی آدتیہ ناتھ

مذہبی تعلیم سے کورے افراد ہی بال کی کھال نکالتے ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ

وزیراعلی نے کہا کہ کسی کے کام پر انگلی اٹھانا آسان ہوتا ہے۔ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اگر ہر کوئی ذمہ داری ادا کرے تو زمین جنت میں تبدیل ہوجائے۔ ہر شخص اپنی ذمہ داری پوری طرح نبھائیں تو انعقاد میں کمی نہیں دکھائی دے گی۔لوگ اپنی خامیوں کو دور کریں اور دوسروں کی اچھائیوں سے نصیحت لیں تو یہ زمین جنت میں بدل جائے گی۔

لوگوں کی طرز عمل پر سوال کھڑا کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ ہمیں ایک دوسرے کی خامیاں نکالنے کے بجائے بہتر کام میں تعاون کرنا چاہئے۔ اگر ہر شخص اچھا کام کرنے لگے تو سماج کی زیادہ تر مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔ پریاگ راج میں کمبھ سے دنیا بھر کے لوگوں کو صفائی، قومی اتحاد اور انسانیت کا پیغام ملے گا‘‘ ۔

Loading...