uttarakhand investors summit jio to create digital devbhoomi in devbhoomi says mukesh ambani اتراکھنڈ انویسٹرس سمٹ 2018 : دیو بھومی کو ڈیجیٹل دیو بھومی بنائے گا "جیو "۔– News18 Urdu

اتراکھنڈ انویسٹرس سمٹ 2018 : دیو بھومی کو ڈیجیٹل دیو بھومی بنائے گا "جیو "۔

جیو ریاست کے 2185 سرکاری اسکولوں اور 200 سے زیادہ سرکاری کالجوں کو اگلے دو سال میں جوڑنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ وہیں 100 سے زیادہ ریلائنس ریٹیل اسٹورس کو مناسب داموں پر چلانے اور ان کی تعداد بڑھانے کا بھی منصوبہ بنارہا ہے۔

Oct 07, 2018 06:44 PM IST | Updated on: Oct 07, 2018 06:44 PM IST

دہرادون میں اتوار کو وزیر اعظم مودی نے اترا کھنڈ انویسٹرس سمٹ 2018 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ویڈیو جاری کرکے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے جیو کے توسط سے دیو بھومی کو ڈیجیٹل دیو بھومی بنانے کی بات کہی ۔ مکیش امبانی نے اترا کھنڈ حکومت کو پہلی انویسٹرس سمٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل اتراکھنڈ بنانے کیلئے جیو پوری طرح سے پابند ہے ۔ اس سے ریاست کے ہر ایک شہری کو بہترین کوالیٹی کا ڈیجیٹل رابطہ اور ڈیجیٹل خدمات مل سکتی ہیں ۔

جیو ریاست کے 2185 سرکاری اسکولوں اور 200 سے زیادہ سرکاری کالجوں کو اگلے دو سال میں جوڑنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ وہیں 100 سے زیادہ ریلائنس ریٹیل اسٹورس کو مناسب داموں پر چلانے اور ان کی تعداد بڑھانے کا بھی منصوبہ بنارہا ہے۔

اتراکھنڈ انویسٹرس سمٹ 2018 : دیو بھومی کو ڈیجیٹل دیو بھومی بنائے گا

مکیش امبانی

ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ہی جیو ماحولیات کو محفوظ رکھنے والی انڈسٹریز اور کاروبار کو بھی فروغ دے گا۔ ساتھ ہی ساتھ سیاحت ، صحت خدمات اور ڈلیوری ، تعلیم اور سرکاری خدمات کو ہر شہری تک پہنچانے میں بھی مدد کرے گا۔ ریلائنس گزشتہ کچھ سالوں میں چار ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر کے ریاست میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والوں میں سے ہے ، اس نے بڑی تعداد میں روزگار بھی فراہم کرایا ہے۔

امبانی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی پرو بزنس پالیسی اور جیو کی سرمایہ کاری مل کر ہائی ٹیک انڈسٹریز کی ترقی کے نئے دروازے کھولیں گی ۔ انہیں یقین ہے کہ انویسٹرس سمٹ مستقبل میں ریاست کی ترقی کیلئے زمین تیاری کرے گی ۔ ریلائنس انڈسٹریز ریاست کے تعاون اور ماحول سے پوری طرح مطمئن ہے۔

امبانی نے ویڈیو میں کہا کہ ممبئی میں وہ اترا کھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت سے ملے اور اترا کھنڈ کو لیڈنگ اسٹیٹ بنانے کے ان کے ویزن سے کافی متاثر ہوئے ۔ اترا کھنڈ قدرتی املاک سے مالا مال ہے ۔ ساتھ ہی وہاں کے لوگ بھی محنتی ہیں ۔

ڈسکلمیر : اردو نیوز 18 ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔

Loading...