اتراکھنڈ میں آگ سے کروڑوں روپے کی جنگلات کی املاک کا نقصان، آگ کی ہولناکی سے مقامی افراد خوفزدہ– News18 Urdu

اتراکھنڈ میں آگ سے کروڑوں روپے کی جنگلات کی املاک کا نقصان، آگ کی ہولناکی سے مقامی افراد خوفزدہ

دہرادون۔ اتراکھنڈ میں دہرادون کے نزدیکی علاقے کے جنگل بھی آگ میں جھلس رہے ہیں، جنگل میں آگ سے کروڑوں روپے کی جنگلات کی املاک کا نقصان ہو چکا ہے اور آگ کی لپٹیں رہائشی علاقوں تک پہنچ رہی ہیں۔

Apr 30, 2016 09:52 PM IST | Updated on: Apr 30, 2016 09:52 PM IST

دہرادون۔ اتراکھنڈ میں دہرادون کے نزدیکی علاقے کے جنگل بھی آگ میں جھلس رہے ہیں، جنگل میں آگ سے کروڑوں روپے کی جنگلات کی املاک کا نقصان ہو چکا ہے اور آگ کی لپٹیں رہائشی علاقوں تک پہنچ رہی ہیں۔ جس سے مقامی افراد انتہائی خوفزدہ ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش تو کر رہے ہیں لیکن آگ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ٹہری کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں جنگل میں آگ کی لپٹیں پھیل رہی ہیں، ان جنگلوں میں قیمتی جنگلات کی املاک آگ کی نذر ہوگئے ہیں۔

اتراکھنڈ میں آگ سے کروڑوں روپے کی جنگلات کی املاک کا نقصان،  آگ کی ہولناکی سے مقامی افراد خوفزدہ

آگ سےدہکتے پہاڑوں کی وجہ سے لوگوں کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے اور پوری رات بیداری کی حالت میں گذار رہے ہیں۔ انہیں اپنے گھروں اور مویشیوں کی فکر ستانے لگی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو پہاڑوں پر آباد لوگوں کے جان مال کی کوئی فکر نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ ان دنوں پہاڑوں کے جنگلوں میں شدید آگ لگی ہوئی ہے۔ اس سے کروڑوں روپے کا نقصان اب تک ہو چکا ہے۔ آگ کی لپٹیں گاؤں کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔مقامی افراد دن رات آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ کے آبادی کے قریب پہنچنے پر حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگی سطح پر آگ کو بجھانے کی کوششیں نہیں کی گئیں تو حالات کبھی بھی خوفناک ہو سکتے ہیں۔ ٹہری ضلع ہیڈکوارٹر سے محض 12 کلومیٹر کے

فاصلے پر واقع راني چیري کے قریب آگ پہنچ چکی ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔ ایسے میں وہ آگ بجھانے کی ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں۔ معصوم جانوربھی آگ کی نذر ہو رہے ہیں اور مقامی افراد لاکھ کوششوں کے باوجود ان کی حفاظت نہیں کر پارہے ہیں۔