اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی مرکز کو سخت پھٹکار، کہا، صدر کے فیصلے پر بھی اٹھ سکتے ہیں سوال– News18 Urdu

اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی مرکز کو سخت پھٹکار، کہا، صدر کے فیصلے پر بھی اٹھ سکتے ہیں سوال

نینی تال۔ اتراکھنڈ میں صدر راج کے معاملے پر مرکز کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے آج سخت پھٹکار لگائی۔

Apr 20, 2016 03:32 PM IST | Updated on: Apr 20, 2016 03:32 PM IST

نینی تال۔ اتراکھنڈ میں صدر راج کے معاملے پر مرکز کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے آج سخت پھٹکار لگائی۔ کورٹ نے مرکز کی دلیلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ صدر بھی غلط ہو سکتے ہیں اور ان کے فیصلے پر بھی سوال اٹھ سکتے ہیں۔

دراصل مرکز نے دلیل دی تھی کہ اگر صدر نے اپنی صوابدید سے کہیں صدر راج لگایا ہے تو پھر اس میں کورٹ دخل نہیں دے سکتا۔ اس پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، صدر بھی غلط ہو سکتے ہیں اور ان کے فیصلے پر بھی سوال اٹھ سکتے ہیں۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی مرکز کو سخت پھٹکار، کہا، صدر کے فیصلے پر بھی اٹھ سکتے ہیں سوال

Loading...

کورٹ نے کہا کہ وہ صدر کی صوابدید پر سوال نہیں اٹھا رہے، لیکن یہ بھی صاف ہونا چاہئے کہ ہر فیصلے کو قانون کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے۔ کورٹ میں درخواست گزار ہریش چند سنگھ راوت کی طرف سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی موجود تھے۔

Loading...