نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نےکہا 'ایگزٹ پول کا مطلب ایگزیکٹ پول نہیں ہے'۔– News18 Urdu

نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نےکہا 'ایگزٹ پول کا مطلب ایگزیکٹ پول نہیں ہے'۔

نائب صدرجمہرویہ نے کہا کہ ملک اوراس کی ریاستوں کو اہل لیڈراورمضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔ 

May 20, 2019 07:46 PM IST | Updated on: May 20, 2019 07:53 PM IST

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈونےاتوارکوایگزٹ پول کےنتیجوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ایگزٹ پولس، ایگزیکٹ پول (بالکل صحیح) نہیں تھے۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا 'ایگزیٹ پولس کا مطلب صحیح نتیجےنہیں ہیں، ہمیں اسے سمجھنا چاہئے۔ 1999 سے بیشترایگزٹ پول غلط ثابت ہوئے ہیں'۔

وینکیا نائیڈو نے یہ بات گنٹورمیں ایک غیررسمی میٹنگ کے دوران کہی۔ لوک سبھا الیکشن کو لےکرانہوں نے کہا کہ ہرپارٹی کا اعتماد قائم (جیت کولےکر) ہے۔ انہوں نے کہا '23 تاریخ (ووٹوں کی گنتی) تک ہرکوئی اپنی خود اعتمادی دکھائے گا۔ اس کا کوئی بنیاد نہیں ہوگا، اس لئے ہمیں 23 تاریخ تک انتظارکرنا ہوگا'۔

نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نےکہا 'ایگزٹ پول کا مطلب ایگزیکٹ پول نہیں ہے'۔

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو۔

Loading...

نائیڈونےمزید کہا 'ملک اوراس کی ریاستوں کواہل لیڈراورمضبوط حکومت کی ضرورت ہے، جوبھی ہو، بس اتنی ہی ضرورت ہے، بس یہی ہے'۔  نائب صدرجمہوریہ نےکہا کہ معاشرے میں تبدیلی کی شروعات سیاسی پارٹیوں سے ہونی چاہئے۔ انہوں نےکہا کہ اگرجمہوریت کو مضبوط کرنا ہےتوسبھی کواپنےفرائض پرعمل کرنا ضروری ہوگا۔

نائب صدرجمہوریہ نے اس بات پرافسوس کا اظہارکیا کہ موجودہ سیاست میں ہم آہنگی ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا 'لیڈروں کی تقاریرمیں بہت گراوٹ آئی ہے، وہ ذاتی تبصرہ کررہے ہیں۔ سیاست میں کوئی کسی کا دشمن نہیں ہے، وہ صرف حریف ہیں۔ وہ اس بنیادی حقیقت کو بھول رہے ہیں'۔ پارلیمنٹ اورریاستی اسمبلیوں میں منتخب عوامی نمائندوں کے برتاو پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے انہوں نےکہا 'پارٹی پرتوجہ دیئے بغیردیکھئے، پارلیمنٹ میں اراکین اوراسمبلیوں میں اراکین کیسا برتاو کررہے ہیں۔ پنچایت اورشہری اداروں کےاراکین ان کی پیروی کرتے ہیں'۔

نائب صدرجمہوریہ نے الیکشن جیتنے کےلئے سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مفت میں دینے کے اعلان کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا 'جس طرح سے پارٹیاں برتاو کررہی ہیں، آپ کو پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ آپ کو کام کرنا پڑے گا، ایسےکئے بغیرآپ آخری وقت میں مفت کےاعلان کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ اس کی مخالفت کرتا ہوں، 'مکت شکتی' کا مطلب ہے، کوئی طاقت نہیں'۔

Loading...