رام نومی : گوپال گنج میں شرپسندوں کی جم کر ہنگامہ آرائی ، متعدد دکانوں اور گاڑیوں میں لگائی آگ– News18 Urdu

رام نومی : گوپال گنج میں شرپسندوں کی جم کر ہنگامہ آرائی ، متعدد دکانوں اور گاڑیوں میں لگائی آگ

گوپال گنج : بہار کے گوپال گنج میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی ہے ، جس کے بعد وہاں جم کر آگ زنی ، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کیا گیا ۔

Apr 15, 2016 06:36 PM IST | Updated on: Apr 15, 2016 06:36 PM IST

گوپال گنج :  بہار کے گوپال گنج میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی ہے ، جس کے بعد وہاں جم کر آگ زنی ، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کیا گیا ۔ پولیس اور انتظامیہ کے لوگ جائے واقعہ پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہ واقعہ گوپال گنج کے ميرگنج میں پیش آیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ميرگنج میں کچھ غیر سماجی عناصر نے رام نومی کے جلوس پر پتھراؤ کر دیا ، اس کے بعد دو گروپ میں جھڑپ ہو گئی ۔ جھڑپ کے دوران شرپسندوں نے چار دکانوں کو آگ کے حوالے کر دیا ۔ اس دوران گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ اور آتش زنی کی گئی ۔

رام نومی : گوپال گنج میں شرپسندوں کی جم کر ہنگامہ آرائی ، متعدد دکانوں اور گاڑیوں میں لگائی آگ

Loading...

بتایا جاتا ہے کہ شرپسندوں  نے پک اپ وین سمیت پانچ موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کردیا ۔ واقعہ کے بعد گوپال گنج- سیوان این ایچ -85 پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی ہے۔  ضلع کے ڈی ایم اور ایس پی موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں  کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ فی الحال صورتحال کشیدہ ہے ۔

Loading...