مدھیہ پردیش: مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں ایک خاتون سمیت 2 مسلم نوجوانوں کی پٹائی– News18 Urdu

مدھیہ پردیش: مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں ایک خاتون سمیت 2 مسلم نوجوانوں کی پٹائی

ملی معلومات کے مطابق، مسلم نوجوانوں کو پیٹنے والا شخص سیونی میں شری رام سینا کا صدر شبھم بگھیل ہے۔ شبھم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

May 25, 2019 03:26 PM IST | Updated on: May 25, 2019 03:37 PM IST

مدھیہ پردیش کے سیونی علاقے میں مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں ایک خاتون سمیت دو مسلم نوجوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آٹو میں گوشت لے جا رہے دو نوجوانوں اور ایک خاتون کو ان مبینہ گئو رکشکوں نے لاٹھی۔ ڈنڈوں سے پیٹا ۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ ملی معلومات کے مطابق، مسلم نوجوانوں کو پیٹنے والا شخص سیونی میں شری رام سینا کا صدر شبھم بگھیل ہے۔ شبھم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بتا دیں کہ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں مبینہ گئو رکشک ایک خاتون سمیت دو مسلم نوجوانوں کو ایک درخت کے ساتھ ایک ایک کرکے باندھ کر لاٹھیوں سے ان کی پٹائی کرتے ہیں۔ متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ انہیں 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔

مدھیہ پردیش: مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں ایک خاتون سمیت 2 مسلم نوجوانوں کی پٹائی

علامتی تصویر

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں کو مبینہ گئو رکشک 'جے شری رام' کے نعرے بار بار لگانے کو کہتے ہیں اور ایک نوجوان کو ان کے ساتھ خاتون کی پٹائی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے ایک قصوروار کو گرفتار کیا ہے اور دیگر قصورواروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Loading...

owaisi

اس واقعہ کا ویڈیو شئیر کر کے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ مودی کے ووٹروں کے ذریعہ پیدا کئے گئے نگرانی کی کمیٹی کے رکن اس طرح کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ اپناتے ہیں۔ نیو انڈیا میں خیرمقدم ہے جو کہ جامع ہو گا اور جیسا کہ پی ایم نے کہا ہے کہ سیکولرزم کا نقاب‘‘۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...