مغربی بنگال : ممتا بنرجی کے جھکنے کے بعد بھی ڈاکٹرس نہیں مانیں ، کل بھی جاری رہے گی ہڑتال– News18 Urdu

مغربی بنگال : ممتا بنرجی کے جھکنے کے بعد بھی ڈاکٹرس نہیں مانیں ، کل بھی جاری رہے گی ہڑتال

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر جونیئر ڈاکٹروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ہڑتال میں شامل ڈاکٹروں کے خلاف ای ایس ایم اے کے تحت کارروائی نہیں کرے گی۔

Jun 15, 2019 09:05 PM IST | Updated on: Jun 15, 2019 11:47 PM IST

مغربی بنگال میں اپنے ساتھیوں پر حملے کی مخالفت میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کا کوئی حل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کام پر واپس آنے کی اپیل کے باوجود ڈاکٹروں نے ہڑتال کے چوتھے دن ہفتہ کی رات اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ محترمہ بنرجی کی جانب سے اب تک کوئی ایماندار پہل نہیں کی گئی ہے۔ ہڑتال کر رہے ڈاکٹر مسلسل خاطر خواہ تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ محترمہ بنرجی نے آج کہا کہ انہوں نے ریاست میں جونیئر ڈاکٹروں تحریک کے سلسلے میں گورنر كیسری ناتھ ترپاٹھی سے بھی بات کی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر جونیئر ڈاکٹروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ہڑتال میں شامل ڈاکٹروں کے خلاف ای ایس ایم اے کے تحت کارروائی نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہڑتال کی وجہ سے ریاست کے اسپتالوں میں حالات نازک بن گئے ہیں۔ جونیئرڈاکٹروں کے ذریعہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی دعوت کو رد کیے جانے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ قانون ہونے کے باوجود ہم اس کااستعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم کوئی سخت کارروائی کرنے کے حق میں ہے۔مگر جونیئر ڈاکٹروں سے اپیل ہے کہ وہ ہڑتال کو ختم کرکے فوری طور پر اسپتال میں حالات معمول پر لائیں۔مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مغربی بنگال : ممتا بنرجی کے جھکنے کے بعد بھی ڈاکٹرس نہیں مانیں ، کل بھی جاری رہے گی ہڑتال

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی

ای ایس ایم اے کے تحت پوسٹ آفس، ریلوے، ائیرپورٹ اور اسپتال کے عملے کو ہڑتال کرنے سے روکا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں اس ایکٹ کے تحت ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے۔جب کہ بنگال حکومت نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور نہ ان کے کیئریر کو نقصان پہنچایا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ان کے سارے مطالبات تسلیم کیے ہیں اور مزید مطالبات کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں مگر انہیں جلد سے جلد کام پر لونٹا ہوگا۔

Loading...

ممتا بنرجی نے کہا کہ کل جمعہ کو پانچ گھنٹے تک جونیئر ڈاکٹروں کا انتظار کرتی رہی، میں نے اپنے تمام پروگرام کو رد کردیا۔مگر ڈاکٹروں کو بھی آئینی اداروں کا احترام کرنا ہوگا۔ڈاکٹروں کے اجتماعی استعفیٰ پر وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ قانونی طور پر معبتر نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ اگر جونیئر ڈاکٹر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مجھ سے بات نہیں کرسکتے ہیں تو وہ گورنر، چیف سیکریٹری اور کمشنر آف پولس سے بات کرسکتے ہیں۔اس سے قبل جونیئر ڈاکٹروں نے بند کمرے میں وزیرا علیٰ کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا اور مطالبہ کیا تھاکہ وزیرا علیٰ این آر ایس میڈیکل کالج آئیں اور کھلے ماحول میں ہم سے بات چیت کریں۔

Loading...