مغربی بنگال میں بی جے پی کے تین کارکنان کا قتل ، امت شاہ سے ملنے پہنچے مکل رائے

مغربی بنگال میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان سیاسی محاذ آرائی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔

Jun 09, 2019 12:04 AM IST | Updated on: Jun 09, 2019 12:04 AM IST
مغربی بنگال میں بی جے پی کے تین کارکنان کا قتل ، امت شاہ سے ملنے پہنچے مکل رائے

مغربی بنگال میں بی جے پی کے تین کارکنان کا قتل ، امت شاہ سے ملنے پہنچے مکل رائے

مغربی بنگال میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان سیاسی محاذ آرائی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ ابھی دو دن پہلے ہی ممتا بنرجی نے وجے جلوس پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ، جس کے تحت ہفتہ کو بنگال بی جے پی چیف دلیپ گھوش کی ریلی کو روک دیا گیا ۔ وہیں اب بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقہ سے بھی تشدد کی خبر ہے ۔

اس سلسلہ میں آسنسول سے ممبر پارلیمنٹ بابل سپریو نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقہ میں تشدد میں تین بی جے پی کارکنان کی موت ہوگئی ہے ۔ سپریو نے ٹویٹ کیا کہ اب بنگال کے عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور جلد ہی ٹی ایم سی کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔

اس سلسلہ میں مکل رائے نے بھی ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ بی جے پی کے تین کارکنان کا قتل کردیا گیا ہے اور ہم وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے جارہے ہیں ۔

Loading...