واٹس ایپ میں جلدہی ہونگی یہ بڑی تبدیلیاں ۔ جانیں یہاں– News18 Urdu

واٹس ایپ میں جلد ہی ہوں گی یہ بڑی تبدیلیاں ۔ جانیں یہاں

بیٹاورژن پر کئی فیچرز کوتجرباتی طورپرمتعارف

Apr 22, 2019 08:15 AM IST | Updated on: Apr 22, 2019 09:38 AM IST

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے نئے ورژن میں متعدد فیچرزمتعارف کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں کمپنی نے اپنے بیٹاورژن پر کئی فیچرز کوتجرباتی طورپرمتعارف کیا ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے میسجنگ اپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے وقفہ وقفہ سے نئے اپ ڈیٹس کیے جاتے ہیں جس سے صارفین کومزید سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہناہے کہ اکاﺅنٹ کو دوسروں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے، آڈیو فائلز اور ایسے ہی دیگر متعدد فیچرز پرکمپنی کام کررہی ہے جو اس وقت واٹس ایپ میں دستیاب نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں ہم آپ کو یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آنے والے چند ماہ میں آپ واٹس ایپ میں کیا تبدیلیاں دیکھے سکتے ہیں۔

واٹس ایپ میں جلد ہی ہوں گی یہ بڑی تبدیلیاں ۔ جانیں یہاں

چیٹ کوبنایاجائیگا محفوظ

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے آئی فون کی طرزپراب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی بیٹا ورژن میں چیٹ کو محفوظ بنانے پرغورکیاجارہاہے۔امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ اس فیچرکے متعارف ہونے کے بعد واٹس ایپ چیٹ کومحفوظ رکھا جاسکے گا اور صارفین ہی اپنی جانب سے رکھی گئی سیٹنگز کے مطابق ایپ کو اوپن کرسکیں گے۔ یہ فیچرمتعارف ہونے کے بعد آپ واٹس ایپ چیٹ کو فنگرپرنٹ کے ذریعہ لاک کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ بیٹاانفونے اس سلسلہ میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیاہے جس میں بتایاگیا ہے کہ صارفین سٹینگس کے زمرے میں پرائیویسی میں جا کرفنگرپرنٹ کی شناخت کے ذریعہ لاک ۔ ان لاک کی سہولت کا استفادہ کرسکتے ہیں۔اس سہولت کواستعمال کرنے کے لئے صارفین 1منٹ،10 منٹ اور30منٹ میں کوئی بھی ایک وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب واٹس ایپ نے اس سہولت کو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پین بیک اپ کا بھی آپشن دیاہے۔

WHATSAPP-FINGER-PRINT-SENSOR-

نہیں لیاجاسکے گا اسکرین شاٹ؟

اگرآپ فنگرپرنٹ کی تصدیق کاآپشن ان ایبل کریں گے۔چیٹ کے اسکرین شاٹ لینے سے اس وقت بلاک کردیاجائے گا۔ اس فیچرکو واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کے طورپردیکھاجارہاہے۔ یہ فیچراس وقت بیٹاورژن میں موجود ہے۔

کون سا صارف زیادہ فارورڈ کرتا ہے میسج 

واٹس ایپ پراگرآپ زیادہ میسج فارورڈ کرتے ہیں تو یہ واٹس ایپ آپ پرنظررکھے گا اور آپ دوستوں کو اس بات کی جانکاری دے گا کہ آپ زیادہ میسجز کوفارورڈ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین کو یہ بھی معلوم ہوجائیگاکہ کونسا میسج کتنی بارفارورڈ کیاگیا ہے۔ یہ فیچربھی فی الحال بیٹا ورژن میں نظرآیا ہے۔

ڈارک موڈ

واٹس کی جانب سے ڈارک موڈ فیچرکو بھی متعارف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ تاہم تازہ بیٹاورژن میں اس فیچرکومتعارف نہیں کیاگیا۔ لیکن کمپنی نے گزشتہ سال ہی واٹس ایپ میں ڈارک موڈ متعارف کروانے کا وعدہ کیاتھا۔

اب خود ہی پلے ہوگا آڈیو میسجز

واٹس ایپ صارفین کو ایک بڑی راحت فراہم کرنے کے مقصد سے کمپنی نے واٹس میسجزکومسلسل پلے کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد اب ایک آڈیومیسج کے بعد آپ کو دوسرا پلے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ وہ خود ہی آٹومیٹگ پلے ہوگا۔

واٹس بند ہونے کے بعد بھی پلے ہوگا ویڈیو

اب صارفین یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگرسائس کے ویڈیو واٹس بندکرنےکے بعد بھی پلے کرپائیں گے۔ویڈیو دیکھتے وقت جب اسے بند کیے بغیر آپ چیٹ ونڈو سے باہرنکل جائیں بلکہ کسی دوسری ایپ میں چلے جانے پر بھی ویڈیو پلے ہوتارہیگا۔

لنکس اوپن کرنے میں آسانی

واٹس ایپ، اب ان ایپ براؤزرمتعارف کرنے پرکام کررہاہے۔ یہ ان ایپ براؤزر صارفین کو واٹس ایپ میسج میں حاصل ہونے والے لنک کو اوپن کریگا۔

چیٹ کوچھپاکررکھناہوگاآسان

واٹس ایپ، صارفین کوایک ایسا آپشن دینے پرغورکررہاہے۔ جس سے یہ انتخاب کرپائیں گے آرکائیومیں محفوظ کیے گئے پیغامات پرکوئی نیا میسج، نظرآئے یا نہیں؟ اس وقت چیٹ کو آرکائیو کرنے کے بعد جب بھی نیا میسج آتاتو چیٹ خود ہی مین ونڈومیں نظرآنے لگتی ہے۔

فرضی  تصویر پکڑنے میں مدد دینا

اس فیچر سے صارفین کسی چیٹ پر ملنے والی تصویر کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ چیٹ ونڈو کے اندر رہتے ہوئے کرسکیں گے، اس سے انہیں جاننے میں مدد ملے گی کہ تصویر اصلی ہے یا نہیں۔

اسٹیکرزاورایموجیز پہلے سے بہتر

واٹس ایپ موجودایموجیزاسٹیکر کو بدلنے پرغورکررہاہے۔کمپنی اس کی جگہ کی بورڈ میں نظرآنے والے ایموجیز لے لیں گے۔ اسی طرح اینیمیٹڈ اسٹیکر بھی بہت جلد واٹس ایپ کی زینت بن جائیں گے۔

whats_app12