واٹس ایپ کے نئے اپ ڈیٹ میں صارفین کو ملے گی اب یہ نئی سہولت– News18 Urdu

واٹس ایپ کے نئے اپ ڈیٹ میں صارفین کو ملے گی اب یہ نئی سہولت

آئی اوایس، اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ ویب یوزرس ملے گی نئی سہولت

Apr 18, 2019 01:14 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 01:14 PM IST

واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں واٹس ایپ چیٹ میں انیمیڈیٹ اسٹیکرس متعارف کرنے کاتجربہ کیاہےجوآئی اوایس، اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ ویب یوزرس کے لیے کیاگیاہے۔اسکا مطلب یہ ہے جلدہی واٹس ایپ انیمیڈیٹ اسٹیکرس تمام یوزرس کے لیے دستیاب رہیں گے۔اس سلسلہ میں واٹس ایپ بیٹاکا کہناہےکہ انیمیڈیٹ اسٹیکرس کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تجرباتی طورپربعض یوزرس کویہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔تاہم واٹس ایپ کے نئے اپ ڈیٹ میں اس نئی سہولت کو دستیاب کرایاجائیگا۔

اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے آپ کو تھرڈپارٹی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے ہونگے۔جس کے بعد آپ واٹس ایپ میں انیمیڈیٹ اسٹیکرس استعمال کرپائیں گے۔ ہم آپ کوبتادیں کہ ڈاٹ جی آئی ایف میں کوئی بھی تصویرانیمیڈ ہوکر اپنے مقررہ وقت میں رک جاتی ہے۔ جبکہ انیمیڈیٹ اسٹیکرس میں کوئی بھی تصویرہمیشہ پلے ہوتے رہے گی۔

واٹس ایپ کے نئے اپ ڈیٹ میں صارفین کو ملے گی اب یہ نئی سہولت

Loading...

 

Loading...