wife murdered husband with help of friend snm دوستوں کے لئے یہ کام کراتا تھا شوہر، بیوی نے کر دیا قتل– News18 Urdu

دوستوں کے لئے یہ کام کراتا تھا شوہر، بیوی نے کر دیا قتل

Jun 16, 2019 12:35 PM IST | Updated on: Jun 16, 2019 12:35 PM IST

راجدھانی کے اؤتھ ایوینیو میں ایک خاتون اور اس کے عاشق کو اس کے گھر میں اپنے شوہر کے قتل کیلئے 7،000 روپئے میں بھاڑے کے قاتلوں کو سپاری دینے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ 52 سالہ سریش کمار کے قتل کے سلسلے میں ایک نابالغ کو بھی پکڑا گیا ہے۔ حالانکہ نابالغ کا ساتھہ امن واقعے کے بعد سے فرار ہے۔ سریش کمار کا گلا اس وقت کاٹ دیا گیا جب 7جون کو وہ اپنے گھر میں اکیلا تھا۔ پولیس نے کمار کی بیوی انجو اور 21 سالہ شوم ٹھاکر کو گرفتار کر لیاہے۔ امن ٹھاکر کا دوست تھا اور اس نے کمار کے قتل کیلئے مبینہ طورپر بھاڑے کے قاتلوں کو سپاری دی۔۔

پولیس کے مطابق کمار کے اپنے سے 16سال چھوٹی بیوی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں تھے اور وہ جوا کھیلتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، شوہر گھرکے مطابق گھر پر جوا کھیلنے آنے والے اپنے دوستوں کی ٹولی کیلئے روزانہ چائے پکوڑے اور کھانا بناتا تھا ۔ خاتون کو یہ ناگوارگزرتا تھا جس پر اس نے اعتراض بھی کیا اور پھر بعد میں اس نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی سپاری دیکر قتل کروادیا۔۔

دوستوں کے لئے یہ کام کراتا تھا شوہر، بیوی نے کر دیا قتل

علامتی تصویر

Loading...

پولیس ڈپٹی کمشنر( نئی دہلی) مدھرورما نے بتایا کہ واقعے کی رات ایک شہری نے علاقے سے ماسک پہنے ہوئے دو لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہیں پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم چلا کہ انجو اکثر اپنے شوہر کے بغیر اپنی فیملی اور دوستوں سے ملنے جاتی تھی۔ اس سے اس معاملے میں اس کے شامل ہونے کا شبہ ہوا اور پولئس نے ٹھاکر، اس کے رشتہ دار اور عاشق پردھیان مرکوز کیا۔۔

Loading...