yogi goverment minister chetan chauhan comment on lord hanuman in amroha– News18 Urdu

یوگی کے وزیرنےکہا "کشتی لڑتے تھے ہنومان جی، ان کی طرح میں بھی کھلاڑی ہوں"۔

دراصل یہ پورا تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا "بجرنگ بلی ایک ایسے لوک دیوتا ہیں، جوخود بنواسی ہیں، گربنواسی ہیں، دلت ہیں اورمحروم ہیں"۔

Dec 23, 2018 02:28 PM IST | Updated on: Dec 23, 2018 02:28 PM IST

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ہنومان جی کو دلت ذات کا بتائے جانے کے بعد شروع ہوئی بیان بازی کا دورابھی بھی جاری ہے۔ اب اترپردیش حکومت کے کابینہ وزیراورسابق کرکٹرچیتن چوہان نے ہنومان جی کوکھلاڑی بتا دیا ہے۔ چیتن چوہان نے کہا "ہنومان جی کشتی لڑتے تھے، وہ کھلاڑی تھے، ان کی کوئی ذات نہیں تھی، وہ کھلاڑی تھےاورمیں بھی کھلاڑی ہوں"۔

چیتن چوہان نے امروہہ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہنومان جی پریہ تبصرہ کیا۔ واضح رہے یہ پورا تنازعہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان سے شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے ہنومان جی کو دلت بتایا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا "بجرنگ بلی ایک ایسے لوک دیوتا ہیں جو خود بنواسی ہیں، گربنواسی ہیں، دلت ہیں اورمحروم ہیں"۔

یوگی کے وزیرنےکہا

اترپردیش سرکار کے وزیرچیتن چوہان: فائل فوٹو

Loading...

اس سے قبل بی جے پی ایم ایل سی بکل نواب ہنومان جی کومسلمان بتاچکے ہیں۔ نواب نے کہا "ہنومان جی مسلمان تھے، اس لئے مسلمانوں میں جونام رکھے جاتے ہیں۔ رحمان، رمضان، فرمان، ذیشان، قربان جتنے بھی نام رکھے جاتے ہیں وہ تقریباً تقریباً انہیں کے توسط سے رکھے جاتے ہیں"۔ بکل نواب نے کہا کہ تقریباً 100 نام ایسے ہیں، جو ہنومان پرہی مبنی ہیں۔ ہندوبھائی ہنومان نام رکھ لیں گے، لیکن سلطان نہیں ملے گا۔ ارمان، رحمان، رمضان نہیں رکھ سکتے"۔

اس درمیان دیوریا میں سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اورسابق ممبرپارلیمنٹ رما شنکرودیارتھی نے ہنومان جی کی ذات پرتبصرہ کرتے ہوئے گونڈ ذات کا بتا دیا۔ ساتھ ہی اس کا ویڈیو بناکرسابق ممبرپارلیمنٹ نے اپنے فیس بک پروائرل کردیا ہے۔ سابق ممبرپارلیمنٹ کے فیس بک پریہ بیان وائرل ہوتے ہی لوگوں کا تبصرہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

Loading...