سپریم کورٹ نے آسام میں این آرسی سے متعلق کام میں ہورہی تاخیر پر منگل کو مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کی ۔, youre-hell-bent-on-destroying-nrc-sc-fumes-at-centre-for-not-cooperating-at-all-in-the-process– News18 Urdu

این آرسی کے کام میں تاخیر پر سپریم کورٹ نے کی مرکز کی سرزنش

سپریم کورٹ نے آسام میں این آرسی سے متعلق کام میں ہورہی تاخیر پر منگل کو مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کی ۔

Feb 05, 2019 11:49 PM IST | Updated on: Feb 06, 2019 12:00 AM IST

سپریم کورٹ نے آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آرسی )سے متعلق کام میں ہورہی تاخیر پر منگل کو مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کی ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ این آر سی سے متعلق سبھی عمل کو تباہ کرنا چاہتی ہے ۔

جسٹس گوگوئی نے کہاکہ ،’’ ہم داخلہ سکریٹری کو طلب کریں گے ۔‘‘ انھوں نے حکومت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ عدالت عظمی این آر سی کی آخری رپورٹ کے لیے 31جولائی 2019کی تاریخ نہیں بڑھے گی ۔این آرسی کا کام اور انتخابات ساتھ ساتھ چلنے چاہیئں ۔

این آرسی کے کام میں تاخیر پر سپریم کورٹ نے کی مرکز کی سرزنش

واضح رہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ آسام میں این آر سی کے کام کو لوک سبھا انتخابات کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے لیکر پولنگ کے دوہفتہ بعد تک ملتوی رکھاجائے ۔ عدالت این آر سی کے عمل کو ختم کرنے کے خلاف دائرکئی عرضیوں پر سماعت کررہی ہے ۔