کولکاتا: تنازعہ میں زومیٹو، اسٹاف نے'بیف اورخنزیر' کی ڈلیوری کرنےسےکیا انکار

زومیٹو کے ڈلیوری بوائےاس موضوع کولے کرہڑتال پرجارہے ہیں۔ ایک غیرمسلم اسٹاف نے بیف اورایک مسلم اسٹاف نےخنزیرکےگوشت کی ڈلیوری کرنے سے انکارکردیا ہے۔

Aug 11, 2019 05:01 PM IST | Updated on: Aug 11, 2019 05:13 PM IST
کولکاتا: تنازعہ میں زومیٹو، اسٹاف نے'بیف اورخنزیر' کی ڈلیوری کرنےسےکیا انکار

زومیٹو تنازعہ کا شکارہوگیا ہے کیونکہ ایک غیرمسلم اسٹاف نے بیف اورایک مسلم اسٹاف نے خنزیر کےگوشت کی ڈلیوری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

زومیٹو کمپنی ایک بارپھرسے تنازعات میں گھرگئی ہے۔ دراصل زومیٹو کے ڈلیوری بوائے نے کمپنی پرالزام لگایا ہے کہ انہیں ایسے کھانے کی ڈلیوری کرنی پڑرہی ہے، جس سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ ڈلیوری بوائے اس موضوع کولے کرہڑتال پرجارہے ہیں۔ ان ڈلیوری اسٹاف کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ میں وہ ایسے کھانے کی ڈلیوری نہیں کریں گے جس میں بیف ملایا گیا ہوگا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ کمپنی سے منسلک ڈلیوری بوائے پورک (خنزیرکےگوشت) فوڈ کی بھی ڈلیوری نہیں کریں گے۔

زومیٹو کے ڈلیوری بوائےاس موضوع کولے کرہڑتال پرجارہے ہیں۔ ان ڈلیوری اسٹاف کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ میں وہ ایسے کھانے کی ڈلیوری نہیں کریں گے جس میں بیف ملایا گیا ہوگا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ کمپنی سے منسلک ڈلیوری بوائے پورک (خنزیرکےگوشت) فوڈ کی بھی ڈلیوری نہیں کریں گے۔

Loading...

kolkata

زومیٹو کے ایک ڈلیوری بوائے بجرنگ ناتھ ورما نے کہا کہ جس بیگ میں کھانا لے کرہم لوگ ڈلیوری کرتے ہیں، وہ بیگ لے کرگھرجانا پڑتا ہے۔ بیف ملا کھانا ڈلیوری کرنے سے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ وہیں دوسرے ڈلیوری بوائے محسن اخترنے کہا کہ جوبھی ہوہم لوگ خنزیرکے گوشت کی ڈلیوری نہیں کریں گے۔ ڈلیوری بوائے کے مطابق ڈلیوری نہیں کائے جانے پران کے کچھ ساتھیوں کے خلاف کمپنی نے گولہ باڑی تھانہ میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ ساتھ ہی انہیں دھمکی بھی دی جارہی ہے۔

zomato-3

اس معاملے کی سرخیوں میں آنے کے بعد مغربی بنگال کے وزیرراجیو بنرجی نے اس پر نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کوکسی بھی شخص کواس کے مذہب کے خلاف جانے کے لئے مجبورنہیں کرنا چاہئے، یہ غلط ہے، اب جب مجھے اس سے متعلق اطلاع ملی ہے، تومیں اس معاملے کودیکھوں گا۔

حال ہی میں زومیٹونے اس وقت سرخیاں بٹوری تھیں  جب زومیٹوکےڈلیوری بوائے کے مسلم ہونے کے سبب جبل پورکے باشندہ امت شکلا نے آرڈرکینسل کردیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف جبل پورمیں معاملہ درج کیا تھا۔ ساتھ ہی کمپنی کے مالک نے اس کولے کرٹوئٹرپرایک پوسٹ بھی کیا تھا۔  مسلم ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے جب آرڈرمنسوخ کیا گیا توزومیٹو نے آئینہ دکھا تے ہوئے کہا تھا کہ کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کی طرف سے واضح طورپرکہا گیا کہ اگروہ آرڈرمنسوخ کرتا ہےتواس کوکینسلیشن چارج کے طورپر237 روپئے دینے ہوں گے۔

Loading...