Live Results Assembly Elections 2018

احتساب عدالت کے سامنے نواز شریف کی پیشی، 2 اکتوبر کو فرد جرم دائر ہوگی

اسلام آباد۔ پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف آج احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جہاں تین مقدمات میں ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 2 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

Sep 26, 2017 07:38 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 07:38 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف آج احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جہاں تین مقدمات میں ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 2 اکتوبر مقرر کی گئی، تاہم، انہوں نے کوئي عرضی داخل نہیں کی۔ ان کے بارے میں مسٹر نوازشریف کا الزام ہے کہ یہ جانبدارانہ کارروائی ہے اور ان سے آئندہ عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی شبیہ پر اثر پڑے گا۔ مقامی ٹی وی چینلوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ اپنی آمدنی کے بعض ذرائع کو چھپانے پر مسٹر نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے تقریبا دو مہینے بعد 2 اکتوبر کو ان کے خلاف باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم سخت سکیورٹی اور پروٹوکول میں اسلام آباد میں واقع پنجاب ہاؤس سے احتساب عدالت پہنچے جہاں انہیں حاضری لگانے کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ پیشی کے موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے مؤکل کے خلاف دائر ہونے والے تینوں مقدمہ  پر وکالت نامہ احتساب عدالت میں جمع کرائے۔

احتساب عدالت کے سامنے نواز شریف کی پیشی، 2 اکتوبر کو فرد جرم دائر ہوگی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف 26 ستمبر کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں بولتے ہوئے۔ رائٹرز۔

احتساب عدالت نمبر ایک میں پیش ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔ جس پر احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ ’پھر آپ جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے نواز شریف کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے 2 اکتوبر کو پیش ہونے اور 10، 10 لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔ پیشی کے بعد مسٹر نواز شریف میڈیا سے روبرو نہيں ہوئے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز