خلیجی ملکوں میں کشیدگی کے بیچ نواز شریف کی شاہ سلمان سے ملاقات، خطہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

Jun 13, 2017 11:55 AM IST | Updated on: Jun 13, 2017 11:55 AM IST

ریاض۔ سعودی عرب کے مختصر دورے پر گئے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور خلیجی ممالک میں جاری حالیہ گشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہی محل میں شاہ سلمان نے نواز شریف کا پرجوش خیر مقدم کیا اور رمضان کے مہینہ کی مناسبت سے دونوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ پھر شاہ سلمان کی اہتمام کردہ افطار پارٹی میں دونوں رہنماوں نے روزہ افطار کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، دونوں رہنماوں کی ملاقات میں خلیجی ممالک میں حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے قطر کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے بات چیت شروع کرنے پر زور دیا۔

خلیجی ملکوں میں کشیدگی کے بیچ نواز شریف کی شاہ سلمان سے ملاقات، خطہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

تصویر: عرب نیوز ڈاٹ کام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز