نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹے نیب دفتر میں نہيں پہنچے

Aug 19, 2017 03:12 PM IST | Updated on: Aug 19, 2017 03:12 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے ۔ پاکستان کے اخبار "دی ڈان" کے مطابق نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کو نیب آفس میں پیش ہونا تھا اور اسی کے پیش نظر کل تقریبا 200 پولس اہلکاروں کو دفتر کے ارد گرد تعینات کیا گیا تھا، لیکن تینوں نے اس پوچھ گچھ کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔

نیب کی پانچ رکنی ٹیم میں اضافی ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل تھے۔ نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کے دفتر نہیں پہنچنے پر یہ لوگ راولپنڈی لوٹ آئے تھے اور ایجنسی کے صدر کے ساتھ مشاورت کے بعد شریف خاندان کو کوئی دوسرا نوٹس بھیجنے یا نہیں بھیجنے کا فیصلہ کریں گے۔

نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹے نیب دفتر میں نہيں پہنچے

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف: گیٹی امیجیز

پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے اندرونی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں نے اپنے قریبی ساتھیوں اور قانونی ماہرین کی ٹیم سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ جب تک 28 جولائی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے سلسلے میں دائر ریویو پٹیشن کا فیصلہ نہیں آ جاتا وہ بیورو کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز