نواز شریف کے داماد محمد صفدر گرفتار

Oct 09, 2017 05:21 PM IST | Updated on: Oct 09, 2017 05:21 PM IST

اسلام آباد۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو آج اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا۔ مسٹر شریف کی بیٹی مریم نواز کو ہوائی اڈے سے جانے کی اجازت دے دی گئی کیونکہ ان کے خلاف ضمانتی وارنٹ تھا جبکہ مسٹر صفدر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ تھا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے پہلے ہی نیشنل اسمبلی کے سکریٹری کی گرفتاری کے سلسلے میں مطلع کردیا تھا۔

مریم نواز اور ان کے شوہرمسٹر صفدر قطر ایئر ویز سے کل دیر رات تقریبا ایک بج کر بیس منٹ پر بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ ان دونوں کے استقبال کے لئے مسلم لیگ (نواز) کے کئی رہنما وہاں موجود تھے۔ ایئر پورٹ پر موجود قومی احتساب بیورو کی چھ رکنی ٹیم نے مسٹرصفدر کو گرفتار کرلیا کیونکہ بیورو نے پہلے ہی سے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔

نواز شریف کے داماد محمد صفدر گرفتار

مریم نواز اور ان کے شوہرمسٹر صفدر قطر ایئر ویز سے کل دیر رات تقریبا ایک بج کر بیس منٹ پر بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب ریفرنس کے سلسلے میں آج صبح اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ان کی اہلیہ مریم نواز بھی عدالت میں پیش ہوں گی۔ غورطلب ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز