Live Results Assembly Elections 2018

سعودی عرب کے دورہ کے بعد نواز شريف لوٹیں گے پاکستان ، بیٹے حسن نواز نے کی تصدیق

پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کے والد سعودی عرب کے دورے کے بعد پاکستان نہیں لوٹیں گے۔

Oct 25, 2017 04:30 PM IST | Updated on: Oct 25, 2017 04:30 PM IST

اسلام آبادـ پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کے والد سعودی عرب کے دورے کے بعد پاکستان نہیں لوٹیں گے۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی ہے۔ حسن نواز نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نواز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد پاکستان آئیں گے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش هوں گے جس نے انہیں نااہل اور العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں مجرم قرار دیاہے۔

اس دوران نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ایک تازہ ٹويٹ میں کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔ نواز شریف اس ماہ کے اوائل میں اپنی بیمار اہلیہ کو دیکھنے کے لئے برطانیہ گئے تھے اور اس کے بعد وہ سعودی عرب کے دورے پر چلے گئے۔ اس طرح کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ وہ اپنے خلاف بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے جاری مقدمے کے پیش نظرپاکستان نہیں لوٹیں گے۔

سعودی عرب کے دورہ کے بعد نواز شريف لوٹیں گے پاکستان ، بیٹے حسن نواز نے کی تصدیق

سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ۔ فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز