پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ لڑیں گی رکن پارلیمان کا الیکشن

Aug 11, 2017 09:07 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 09:07 PM IST

لاہور: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے والے نواز شریف کی بیوی نے شوہر کی خالی نشست پر رکن پارلیمان کا الیکشن لڑنے کا دل بنا لیا ہے۔ مسٹر نواز شریف کے سیاسی مشیر آصف کرمانی نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر شریف کی خالی پارلیمانی سیٹ پر تقریبا 45 دن کی مدت میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ان کی بیوی کلثوم نواز شریف پارٹی کی امیدوار ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں محترمہ شریف کے کاغذات نامزدگی داخل کر دیئے ہیں۔ "یہ اعلان مسٹر شریف کے لاہور میں بڑی ریلی کے انعقاد کے بعد کیا گیا جہاں ان کے ہزاروں حامیوں نے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کی۔ محترمہ شریف کبھی بھی سیاست میں نہیں رہی ہیں اور وہ جلد ہی انتخابی تشہیر شروع کریں ۔مسٹر شریف کے داماد محمد صفدر نے کہا کہ اللہ کی رحمت رہی تو محترمہ شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی۔ یہ علاقہ نواز شریف کا سیاسی گڑھ رہا ہے اور وہ یہاں کبھی نہیں ہارے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ لڑیں گی رکن پارلیمان کا الیکشن

گیٹی امیجیز

خیال ر ہے کہ نواز شریف کی پارٹی نے گزشتہ ہفتے ان کے وفادار سمجھے جانے والے شاہد خاکن عباسی کو وزیر اعظم منتخب کر لیا تھا۔ پارٹی لیڈروں کا پہلے یہ کہنا تھا کہ اگلے برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات تک مسٹر عباسی اس عہدے پر رہیں گے۔ اس سے پہلے قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز خالی پارلیمانی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے اور بعد میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز