اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی کتاب واپس لینے کا کیا اعلان ، مانگی معافی ، پڑھیں کیا ہے پورا معاملہ ؟

ابھی پانچ دن بھی نہیں ہوئے تھے کتاب کو منظر عام پر آئے ہوئے کہ اس کتاب کے تنازع سے پریشان ہوکر بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کتاب واپس لینے کا اعلان کردیا ہے ۔

Oct 30, 2017 07:32 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 07:41 PM IST

ممبئی : ابھی پانچ دن بھی نہیں ہوئے تھے کتاب کو منظر عام پر آئے ہوئے کہ اس کتاب کے تنازع سے پریشان ہوکر بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کتاب واپس لینے کا اعلان کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ نواز الدین نے اپنی بایو گرافی این آرڈینری مینس لائف کو حال ہی میں لانچ کیا تھا اور اس کتاب کے آنے کے بعد سے ہی وہ تنازع کی زد میں آگئے تھے ۔

اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے معافی مانگتے ہوئے نواز نے لکھا ہے کہ ان کی کتاب سے جن لوگوں کو چوٹ پہنچی ہے ، وہ ان سے معافی مانگتے ہیں اور اپنی اس کتاب کو واپس لیتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ میں اپنا بیان واپس لیا جانا تو اکثر ہی ہوتا رہتا ہے ، لیکن کتاب واپسی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے ۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی کتاب واپس لینے کا کیا اعلان ، مانگی معافی ، پڑھیں کیا ہے پورا معاملہ ؟

Loading...

نواز کی اس کتاب میں گاوں سے لے کر ان کے ممبئی تک کے سفر میں آئے کئی لوگوں کے نام ہیں ، جن میں کچھ معروف ہستیاں ہیں تو کچھ معمولی لوگ بھی شامل ہیں ۔ عام طور پر جب رائٹر کوئی متنازع بات لکھتا ہے تو اس میں لوگوں کے نام تبدیل کردیتا ہے ، لیکن نواز نے صرف ایک نام کو چھوڑ کر باقی پوری کتاب میں کسی بھی شخص کا نام تبدیل نہیں کیا ، جس کی وجہ سے کتاب کو لے کر تنازع شروع ہوگیا ۔

سب سے پہلے اس کتاب کی مخالفت اداکارہ سنیتا راجاوت نے کی ، جن پر نواز نے اپنی کتاب میں کھلے طور پر بے وقوف ہونے کا الزام لگایا تھا ۔ سنیتا نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ نواز کو چھوڑنے کی وجہ بے وفائی نہیں بلکہ نواز کی حرکتیں اور خواتین کے تئیں ان کا رویہ تھا ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز