اس سابق کرکٹر کے بیٹے کو دیکھ کر کوہلی، پانڈیا اور کے ایل راہل کے چھوٹ جائیں گے پسینے

سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی طرح ایک اور سابق کھلاڑی کا بیٹا ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے کے لئے سخت محنت کررہا ہے۔ وہ سابق وکٹ کیپر نین مونگیا کا بیٹا موہت ہے۔

Jul 04, 2018 08:43 PM IST | Updated on: Jul 04, 2018 08:45 PM IST

موجودہ دور میں کئی سابق کھلاڑیوں کے بیٹے ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے کے لئے محنت کررہے ہیں۔ سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر آئے دن سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں، لیکن ایک اور سابق کھلاڑی کا بیٹا ان دنوں جم کر محنت کررہا ہے۔

اس کا خواب بھی ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر نین مونگیا کے بیٹے موہت کی، جو بڑودرہ کے لئے انڈر 19 کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ اپنی محنت کے ذریعہ ٹیم انڈیا میں جگہ بنانا چاہتا ہے۔

اس سابق کرکٹر کے بیٹے کو دیکھ کر کوہلی، پانڈیا اور کے ایل راہل کے چھوٹ جائیں گے پسینے

سابق وکٹ کیپر نین مونگیا کا بیٹا روہت: فائل فوٹو

Loading...

موہت مونگیا نے گزشتہ سال کی کوچ بہار ٹرافی میں ممبئی کے خلاف 240 رنوں کی زبردست اننگ کھیلی تھی۔ اس ٹورنا منٹ میں یہ کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ موہت نے اپنے والد نین مونگیا کا ہی ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 1988 میں کیرلا کے خلاف 224 رن بنائے تھے۔

1

یہ تو بات رہی بلے بازی کی، لیکن موہت مونگیا کی فٹنس بھی لاجواب ہے۔ ان کے سکس پیکس ایبس سوشل میڈیا پر دھمال مچا رہے ہیں۔

2

موہت مونگیا کی باڈی دیکھ کر وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہل سبھی کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔ یہ تینوں کھلاڑی اپنے سکس پیکس دکھاتے رہتے ہیں، لیکن موہت کے آگے ان کی باڈی ہلکی نظر آتی ہے۔

3

موہت مونگیا جم میں کافی محنت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی بلے بازی اور گیند بازی دونوں پر توجہ دیتے ہیں۔ ویسے آپ کوبتا دیں کہ موہت مونگیا ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے زبردست مداح ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر وراٹ کوہلی کے کئی اسکیچ شیئر کئے ہیں۔

4

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز