شمالی کوریا کے ساتھ نیوکلیائی تجربہ کے مسئلہ پر بات چیت کرنا صرف وقت کی بربادی : ٹرمپ

Oct 02, 2017 01:15 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 01:15 PM IST

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ نیوکلیائی تجربہ کے مسئلہ پر بات چیت کرنا وقت کا زیاں ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا ذکر کرتے ہوئے کل ٹویٹ کیا کہ ’’ میں نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے کہاہے کہ وہ اس لٹل راکٹ مین سے بات چیت کی کوشش میں اپنا وقت برباد نہ کررہے ہیں ۔‘‘انھوں نے کہا کہ ’’ اپنی توانائی بچاؤ ریکس ،جو کچھ کیاجانا ضروری ہے ،ہم وہ کریں گے ۔‘‘

واضح رہے کہ مسٹر ٹلرسن نے شمالی کوریا سے بات چیت کے تعلق سے ہفتہ کو کہاتھا کہ دونوں ملکوں کے مابین براہ راست بات چیت ہورہی ہے ۔انھوں نے حالانکہ یہ بھی کہاکہ بات چیت میں کم جونگ ان انتظامیہ کی دلچسپی بہت کم ہے ۔

شمالی کوریا کے ساتھ نیوکلیائی تجربہ کے مسئلہ پر بات چیت کرنا صرف وقت کی بربادی : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز