جمہوریت کو قتل کرنے والی طاقتیں متحد ہوئیں: شیر بہادر دیوبا

Oct 21, 2017 05:55 PM IST | Updated on: Oct 21, 2017 05:55 PM IST

کاٹھمنڈو۔ نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے کہا کہ جمہوریت کو قتل کرنے والی طاقتیں متحد ہوئی ہیں۔ ’کاٹھمنڈو پوسٹ‘ میں آج شائع ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اور نیپالی کانگریس (این سی) کے صدر چھٹھ پرو،نیپال سنوت اور تہار کے موقع پر کل بھکت پور میں پارٹی کی جانب سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا -’’جمہوریت میں لوگوں کے حقوق کی گارنٹی ہونی چاہئے۔ موجودہ وقت میں جمہوریت کو ختم کرنے کی خواہشمند طاقتیں متحد ہوگئی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خطروں سے نمٹنے کیلئے آئندہ پارلیمانی اور صوبائی انتخابات میں این سی کی جیت ضروری ہے۔

انہوں نے یہ باتیں حال ہی میں نیپال کمیونسٹ پارٹی(سی پی این) اور ماؤ نواز نیپال کمیونسٹ پارٹی(سی پی این-ایم) کے درمیان بنائے گئے اتحاد کے پس منظر میں کہیں۔ انہوں نے کمیونسٹ اتحاد پر جمہوریت کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹوں کا اتحاد اقتدار پسندی اور  لوگوں کو خطروں کے ماحول میں رکھنے کیلئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا-’’نیپال میں کمیونسٹ پارٹیوں کا ارادہ لوگوں پر ایک جابرانہ نظام کے ذریعہ حکومت کرنا ہے جو رانا حکومت سے زیادہ خطرناک ہوگا‘‘۔

جمہوریت کو قتل کرنے والی طاقتیں متحد ہوئیں: شیر بہادر دیوبا

نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز