انتخابات کے مدنظر نیپالی پارلیمنٹ تحلیل

Oct 15, 2017 04:29 PM IST | Updated on: Oct 15, 2017 04:29 PM IST

کٹھمنڈو۔ نیپال میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کےمدنظر نیپالی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے ۔ اخبار دی ہمالین ٹائمز میں آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تحلیل کی گئی ۔ آئینی ضابطوں کے مطابق ایوان نمائندگان کےانتخاب کے لئے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل ہی پارلیمنٹ کی مدت کار ختم ہوجاتی ہے ۔مختلف سیاسی پارٹیاں آج انتخابی کمیشن کو اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست پیش کریں گی ۔

پارلیمنٹ کے کل آخری دن ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور رخصت پذیر ارکان پارلیمنٹ کے لئے سکریٹریٹ نے ایک ضیافت کا بندوبست بھی کیا ۔2013کےانتٖخابات کے بعد نیپال میں دستورساز اسمبلی کی تشکیل ہوئی تھی اور 20ستمبر2015کو آئین کے نفاذ کے بعد دستورساز اسمبلی پارلیمنٹ میں تبدیل ہوگئی تھی ۔

انتخابات کے مدنظر نیپالی پارلیمنٹ تحلیل

نیپال کی پارلیمنٹ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز