Live Results Assembly Elections 2018

"شامی بچے ایلان کردی کو وقف خالد حسینی کی نئی کتاب " سی پریئر

مقبول مصنف خالد حسینی کی نئی کتاب " سی پریئر" تین سال کے اس سیریائی بچے ایلان کردی کو وقف ہے جس کی لاش ستمبر 2015 میں ترکی کے ایک ساحل پر بہہ کر آ گئی تھی۔

Aug 23, 2018 07:12 PM IST | Updated on: Aug 23, 2018 08:15 PM IST

مقبول مصنف خالد حسینی کی نئی کتاب " سی پریئر" تین سال کے اس سیریائی بچے ایلان کردی کو وقف ہے جس کی نعش ستمبر 2015 میں ترکی کے ایک ساحل پر بہہ کر آ گئی تھی۔ یہ کتاب 30 اگست کو جاری ہوگی۔ افغانستان میں پید ا ہوئے امریکی مصنف خالد حسینی  معصوم ایلان کردی کی وہ دل کو چیر دینے والی تصویر دیکھنے کے بعد یہ کتاب لکھنے سے خود کو روک نہیں پائے۔

بتادیں  " سی پریئر" ایک خط کے طور پر لکھی گئی ہے۔ یہ ایک والد کا عکس ہے  جو سمندر کے خطرناک سفر کے دران آرام سے سوتے اپنے ننھے بچے کو دیکھ رہا ہے۔ یہ شام کے ہومس میں جنگ سے پہلے کی ان کی زندگی کے بارے میں بھی ہے اور ایک گھر سے جنگی علاقہ بننے کی شہر کی کہانی بھی ہے۔ یہ کتاب اقوام متحدہ کے پناہ گزین معاملوں کی ایجنسی یو این ایچ سی آر کے تعاون سے لکھی گئی ہے۔

سریائی بچے ایلان کردی کو وقف خالد حسینی کی نئی کتاب " سی پریئر" :( فوٹو کریڈٹ نیوز 18 ) ۔

Loading...

خالد حسینی نے کہا ، " ہم نقل مکانی اور پناہ گزین بحران کے درمیان جی رہے ہیں۔ سی پریئر ایلان کردی کے کنبے کی طرح لاکھوں کنبوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش ہے جو جنگ اور ظلم کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑنے اور الگ ۔ رتھلگ ہونے کیلئے مجبور ہوئے ہیں "۔ کتاب کی اشاعت بلومسبیری نے کی ہے۔

خالد حسینی نے " دا کائٹ رنر " ، اے تھاؤزینڈ اسپلینڈڈ سنس " اور اینڈ دا ماؤنٹینس ای کوڈ ' جیسی کتابیں لکھی ہیں۔ سال 2006 میں انہیں یو این ایچ سی آر کا اچھا دوت بنایا گیا تھا۔ بلومسبیری ہر کاپی کی بکری میں میں سے ایک پاؤنڈ یو این ایچ سی آر کو دان دے گا۔

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز