پاکستان میں نئی کابینہ کی تشکیل ، اسحاق ڈارکو بنایا گیا وزیر خزانہ ، آصف خواجہ ہوں گے نئے وزیر خارجہ

Aug 04, 2017 04:31 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 04:31 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تبدیلی کے بعد اپنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے اور مسٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا اور ایک سینئر افسر نے آج یہ اطلاع دی۔ اخبار ’دی نیوز‘ اور ’دی ڈان‘ کے مطابق کابینہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کئی کٹر حامی ہیں۔

پیشرو حکومت میں وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے آصف خواجہ کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے اور احسان اقبال کو وزیر داخلہ کا عہدہ دیا گیا ہے۔ وہ پرانی حکومت میں پلاننگ کمیشن کے انچارج تھے۔ سابق وزیر پٹرولیم عباسی نے اپنے پاس ایک نئی وزارت رکھی ہے جو توانائی اور پیٹرولیم وزارتوں کے انضمام کے بعد وجود میں آئے گی۔

پاکستان میں نئی کابینہ کی تشکیل ، اسحاق ڈارکو بنایا گیا وزیر خزانہ ، آصف خواجہ ہوں گے نئے وزیر خارجہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز